اقبال جہانگیر
محفلین
تحریک طالبان کی طرف سے طیارہ اغواء ہونے کا خدشہ
وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد ایئرپورٹس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ
لاہور،ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے خبردار کیاہے کہ تحریک طالبان طیارہ ہائی جیک کرسکتی ہے جس کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے طیارہ ہائی جیک کرنے کی اطلاعات کے بعد ملک کے تمام ائرپورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ۔ ملتان میں سول ایوی ایشن کو فلائٹ انفارمیشن کو موصول ہونیوالی کال میں کہا گیا ہے ٹی ٹی پی یکم شعبان کو پی آئی اے کی جدہ فلائٹ کو ہائی جیک کرسکتی ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریوں کو کہا گیا ہے وہ اپنے شہروں کے ہوائی اڈوں کے نزدیک پولیس کی نفری کو بڑھا دیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سو ل ایوی ایشن فلائیٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو موبائل ٹیلی فون کال وصول ہوئی ہ جس کے مطابق ٹی ٹی پی یکم شعبان کو ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ کو ہائی جیک کریگی ۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کی طرف سے 3 طریقوں سے طیارہ کو ہائی جیک کرنے کیلئے حملہ ہوسکتا ہے جس میں مسافروں کی صورت میں وہ کوئی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے ہدایت کی رن وے کے اردگرد خار دار تاروں کے علاوہ کیمرے لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ چوبیس گھنٹے کی جائے۔ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ تمام ائیرپورٹس کے اردگرد کی آبادیوں کا سروے کریں اور مشکوک افراد اور کرائے داروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے ، اور ہر گھر کے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔
http://www.dailypakistan.com.pk/lahore/20-May-2014/104254