تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی گرفتار

جاسم محمد

محفلین
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی گرفتار
193425_9563699_updates.jpg

— فوٹو:فائل

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف ملتان روڈ پر آپریشن کیا گیا اور خادم رضوی سمیت 50 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ تحریک لبیک نے 25 نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان کررکھا تھا جس کی کال علامہ خادم رضوی نے دی تھی۔
 
محمد سرمد

محفلین
میرے خیال میں اقدام اچھا تو ہے لیکن ایک لحاظ مجھے کچھ مناسب نہیں لگا کہ اس طرح سے ان کو اور شہ ملے گی اور حکمتی مخالفت ان کے پیروکاروں میں مزید پختہ ہو جائے گی۔
آخر ان پیروکار جو بھی عقیدہ رکھتے ہوں ہیں تو پاکستانی ہی اور ہیں بھی لاکھوں میں۔
 
بھائی دنیا کے بہترین دماغ مل کر ایسی مشین ایجاد کر سکیں گے جس سے تمام پاکستانیوں کومطمئن کرنے کا نسخہ معلوم ہو سکے؟
جو مبصرین لبیک یا رسول اللہ کے سابق دھرنوں میں ریاستی رٹ غائب ہونے کے طعنے مار رہے تھے۔ وہی اب آکر بیان دے رہے ہیں کہ انہیں یہ کریک ڈاؤن 'مناسب' نہیں لگا۔ یعنی حکومت ان ریاست مخالف عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرے تو بری، کرے تو بری۔ آخر حکومت ایسا کیا کرے کہ سب مطمئن ہو جائیں؟ استعفیٰ دے کر گھر چلی جائے؟
Dstok74XcAEfl1Q.jpg

DstolkBXoAEboo1.jpg
 
آپ کی بات بلکل بجا ہے اور میں بھی اسی حق میں ہوں ۔ لیکن آخر کب تک ایساہی کرتے رہیں گے۔ ان لوگوں کو کسی اور طرف چینل کرنا پڑے گا اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں اپنی تعلیم اور اس کے معیار پر نظر ثانی کی اشئد ضرورت ہے۔

اور جہاں تک ان صاحب کی بات ہے جن کی ٹوئٹ آپ نے مثال کے طور پہ دکھائی ہیں تو یہ وہ صحافی حضرات ہیں جن کا مقصد صرف حکومتی مخالفت اور قوم کو ڈرائے رکھنا ہے۔ ایس لوگوں کی باتوں کو بھی عوام کی اکثریت کوئی اہمیت نہیں دیتی۔ ان کو بس اپنی دکانداری چمکانی ہے جیسے بھی ہو سکے۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
الحمدللہ۔ اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر۔ ریاست پاکستان قائد عمران خان کی قیادت میں زندہ ہو گئی۔
حکومت نہیں فوج بھائی صاحب۔ جس طرح رضوی صاحب نے فوج میں بغاوت اور شر انگیزی کے لیے بیانات دینے شروع کیے تھے فوج نے یہ کام کرنا ہی تھا۔ حکومت میں اتنی ہمت ہوتی نا تو دو ہفتے پہلے ہی کچھ کر لیتی۔ پچھلے سال فوج کی مرضی کچھ اور تھی تو حکومت بھی بے بس تھی۔
عوام بے وقوف سہی لیکن کچھ حقائق چھپائے نہیں چھپتے۔
آپ قائد کو زیادہ کریڈٹ نہ دیں۔ یہی قائد ہے جس نے اسی گرفتار لیڈر کے ساتھ جا بیٹھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
 
میرے خیال میں اقدام اچھا تو ہے لیکن ایک لحاظ مجھے کچھ مناسب نہیں لگا کہ اس طرح سے ان کو اور شہ ملے گی اور حکمتی مخالفت ان کے پیروکاروں میں مزید پختہ ہو جائے گی۔
آخر ان پیروکار جو بھی عقیدہ رکھتے ہوں ہیں تو پاکستانی ہی اور ہیں بھی لاکھوں میں۔

پاکستانی اور مسلمان، غدار بھی ہو سکتا ، پاکستان سے غداری کیا ہے؟ کہ پاکتانیوں کی منتخب کردہ حکومت کو قتل کرنے کا حکم دیا جائے، پاکستان کی فوج کے اعلی آفیسرز کو قتل کرنے کا حکم دیا جائے۔ ایک غدار اور فسادی شخص کی سزا کیا ہونی چاہئے۔

ہاں اگر یہ فوج کا نمائندہ ہے کہ جب منتخب حکومت کو ہٹانا ہو تو اس فسادی کو کام میں لایا جائے تو پھر اس کو کوئی سزا نہیں ہوگی ۔ کچھ دن بعد فوج اور فسادیوں کی نورا کشتی ختم اور اس فسادی کو چھوڑ دیا جائے گا۔
 
ریاست ایسے عناصر کو خود بچاتی ہے۔ بعد میں روتی ہے۔
'انگریزی کی بے شمار غلطیاں'، عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی
 
Top