تحقیق: مظلومیت

عباس اعوان

محفلین
ہاااااااااا سارا الزام میرے سر ڈال دیا۔۔۔ میں نے کب یہ ظالمانہ کام کیا؟
کوچے کو ایسا نام دیا کہ سُنتے ہی آنکھوں سے برسات شروع ہو جاتی ہے۔ لوگ نام سے پہچان لیں گے کہ اندر کس قدر غمگین اور مظلوم مخلوق بستی ہے۔
:worried:
 
شہزاد وحید

محفلین
چلو بھئی اسی خوشی میں مٹھائی کھلائی جائے :p اور مجھے تو زیادہ ٹریٹ دی جائے میری اماں نے دھاگہ بنایا :sneaky:

مبارکاں مبارکاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلو فیر ایسے خوشی وچ مٹھائی کھواو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خواتین! پہلے اپنی اپنی خوشی کی وضاحت کریں، کیوں کہ بات حقوق مرداں کی ہوئی تھی :p
 
ماہی احمد

لائبریرین
خواتین! پہلے اپنی اپنی خوشی کی وضاحت کریں، کیوں کہ بات حقوق مرداں کی ہوئی تھی :p
دیوار پر انگلی سے شیرہ لگا گر تماشا دیکھتے ہیں لوگ
ہاااا ایک تو انہیں منچ فراہم کرو۔۔۔ پھر کھل کر دکھ پھولنے کے لئیے موقع دو۔۔۔ اور نخرے بھی دیکھو۔۔۔ صدقے!!!! :cautious:
 
ماہی احمد

لائبریرین
کوچے کو ایسا نام دیا کہ سُنتے ہی آنکھوں سے برسات شروع ہو جاتی ہے۔ لوگ نام سے پہچان لیں گے کہ اندر کس قدر غمگین اور مظلوم مخلوق بستی ہے۔
:worried:
مظلوم بننا ہے تو کھل کر بنیں۔۔۔ ڈرتے کس سے ہیں؟؟؟ لڑی کے نام سے ہی پتا چل جانا چاہئیے کہ اندر کون ہیں؟ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ
یہ علم کافی ہے ذہن کی گہرائی کو ناپنے کے لئے،، اللہ اللہ
لعنت کسی کو مارنے کے لئے نہیں ہوتی۔ بلکہ لعنت سے مراد اللہ عزوجل کی رحمت سے دوری کی بد دعا ہے۔۔۔ ایسی دعا تو کسی انسان سے لینا بھی بد نصیبی ہے کجا کہ فرشتوں سے ۔۔۔
فافہم وباللہ التوفیق۔۔۔:)
جہاں تک مجھے علم ہے، فرشتے ہر کام کی براہ راست اجازت اللہ سے لیتے ہیں، اپنی طرف سے کوئی کام نہیں کر سکتے۔ پھر یہ تو ایک طرح سے لفاظی ہوئی کہ فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ اگر اللہ نے اپنی رحمت سے دور کرنا ہے تو براہ راست کر دے گا، فرشتوں سے لعنت بھجوانے سے کیا مقصد؟ اگر میری بات غلط ہے تو ثبوت دیجئے :)
 
الشفاء

لائبریرین
جہاں تک مجھے علم ہے، فرشتے ہر کام کی براہ راست اجازت اللہ سے لیتے ہیں،

فرشتے ہر کام کی براہ راست اجازت اللہ عزوجل سے کیسے لیتے ہیں۔اس پر تھوڑی روشنی ڈالیے گا۔۔۔:)

پھر یہ تو ایک طرح سے لفاظی ہوئی کہ فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ اگر اللہ نے اپنی رحمت سے دور کرنا ہے تو براہ راست کر دے گا، فرشتوں سے لعنت بھجوانے سے کیا مقصد؟ اگر میری بات غلط ہے تو ثبوت دیجئے

فرشتوں کی طرف سے رحمت بھیجنے اور لعنت بھیجنے کا ثبوت قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں موجود ہے۔ مثال کے طور پر رحمت۔۔۔۔

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔ سورۃ الاحزاب آیت 56۔
بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبیِ (مکرمّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو

آپ کے بیان کردہ اصول کے مطابق جب اللہ عزوجل اپنے حبیب علیہ الصلاۃ والسلام پر خود براہ راست درود بھیج سکتا ہے اور بھیجتا ہے۔ تو پھر فرشتوں سے بھجوانے کی کیا ضرورت تھی۔ بلکہ مؤمنین کو بھی حکم دیا کہ تم بھی درود و سلام بھیجا کرو۔۔۔:)

فرشتوں کی لعنت۔۔۔
أُوْلَئِكَ جَزَآؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللّهِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ۔ سورۃ آل عمران آیت 87۔
ایسے(ظالم) لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر اللہ کی ، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت پڑتی رہے۔۔۔

ایسے افعال جن کے کرنے والے پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے لعنت کی وعید سنائی ہے۔امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے مندرجہ ذیل لنک پر دیکھے جا سکتے ہیں۔۔۔ غور سے پڑھنے کے لائق ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگ ان میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔۔۔ اللہ عزوجل محفوظ فرمائے۔۔۔ آمین۔

جن پر لعنت کی گئی۔۔۔
 
جی، آپ کی بات بجا ہے لیکن میں ابھی تک اسی بات پر قائم ہوں کہ اگر خدا نے کسی کو لعین کرنا ہے تو اس کے لئے فرشتوں کو درمیان میں لانا ضروری نہیں ہے۔ دوسرا یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کتنے افعال ایسے ہیں کہ اگر بیوی کرے تو اس پر لعنت کرنے کو فرشتے لائے جاتے ہیں، جبکہ اس سے بڑھ کر کہیں زیادہ بُرے کام مرد کرتا ہے تو فرشتوں کا ذکر گول ہو جاتا ہے۔ یعنی ایسے بائیسڈ فرشتے مجھے کبھی نہیں پسند آئے :)
اللہ کی بنائی ہوئی مخلوقات میں سے فرشتے ایسے ہیں جن کے پاس سوچ سمجھ کی طاقت نہیں ہے اور وہ دیئے ہوئے افعال کو سرانجام دینے کا کام کرتے ہیں۔ یہ وہ معلومات ہیں جو میں نے اپنے محدود مطالعے سے حاصل کی ہیں۔ اس کے برعکس انسان اور جنات کو سوچ سمجھ دی گئی ہے اور "فری وِل" کی مدد سے وہ اچھے اور برے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاروت اور ماروت کے علاوہ آپ کو تاریخ میں کہیں بھی فرشتوں کی "بغاوت" کا ذکر نہیں ملے گا، جن و انس کے بارے یہ بات عام ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سمجھ کی بات ہے کس کی پکڑ کس وقت ہوتی ہے
اگر خدا کا اصول سب کے لئے ایک جیسا ہے تو پکڑ کے لئے وقت کی کوئی قید ہونی چاہئے۔ اگر خدا کا اصول انسان کی مالی اور دنیاوی حیثیت سے متائثر ہوتا ہے تو پھر کچھ کہنے سے معذور ہوں
 
Top