تحقیق: مظلومیت

الشفاء

لائبریرین
جی، آپ کی بات بجا ہے لیکن میں ابھی تک اسی بات پر قائم ہوں کہ اگر خدا نے کسی کو لعین کرنا ہے تو اس کے لئے فرشتوں کو درمیان میں لانا ضروری نہیں ہے۔ دوسرا یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کتنے افعال ایسے ہیں کہ اگر بیوی کرے تو اس پر لعنت کرنے کو فرشتے لائے جاتے ہیں، جبکہ اس سے بڑھ کر کہیں زیادہ بُرے کام مرد کرتا ہے تو فرشتوں کا ذکر گول ہو جاتا ہے۔ یعنی ایسے بائیسڈ فرشتے مجھے کبھی نہیں پسند آئے :)
اللہ کی بنائی ہوئی مخلوقات میں سے فرشتے ایسے ہیں جن کے پاس سوچ سمجھ کی طاقت نہیں ہے اور وہ دیئے ہوئے افعال کو سرانجام دینے کا کام کرتے ہیں۔ یہ وہ معلومات ہیں جو میں نے اپنے محدود مطالعے سے حاصل کی ہیں۔ اس کے برعکس انسان اور جنات کو سوچ سمجھ دی گئی ہے اور "فری وِل" کی مدد سے وہ اچھے اور برے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاروت اور ماروت کے علاوہ آپ کو تاریخ میں کہیں بھی فرشتوں کی "بغاوت" کا ذکر نہیں ملے گا، جن و انس کے بارے یہ بات عام ہے :)
میرے بھائی۔ اگر آپ اپنی بات پر غور کریں اور جو اصول آپ نے اپنے طور پر وضع کر لیا ہے اس کو اوور آل اپلائی کریں تو اس دنیا کا سارا نظام چوپٹ ہو جائے گا۔ کیونکہ پھر تو کسی بھی معاملے میں کسی بھی چیز کو درمیان میں لانا ضروری نہیں کیونکہ خدا تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اور وہ سارے کام براہ راست کر سکتا ہے۔ تو اگر اس نے کسی کو شفا دینی ہے تو ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر بھی شفا دے دے گا ۔ اور اگر نہیں دینی تو آپ چاہے ساری دنیا کے ڈاکٹروں سے دوائیاں لیتے رہیں شفا نہیں ملے گی۔ اسی طرح دیگر تمام معاملات کو قیاس کر لیں۔۔۔
بھائی جان۔ اس دنیا میں نتائج کو افعال کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے ایسا ہو گا۔اور یہی قانون قدرت ہے۔اور سائنس بھی اسی اصول پر کام کرتی ہے۔۔۔ بہر حال آپ نے فرشتوں کی لعنت کا ثبوت پوچھا تھا، وہ عرض کر دیا گیا۔۔۔اور دھاگہ بے چارہ کہاں سے کہاں چلا گیا۔۔۔:)
 
x boy

محفلین
اگر خدا کا اصول سب کے لئے ایک جیسا ہے تو پکڑ کے لئے وقت کی کوئی قید ہونی چاہئے۔ اگر خدا کا اصول انسان کی مالی اور دنیاوی حیثیت سے متائثر ہوتا ہے تو پھر کچھ کہنے سے معذور ہوں
اللہ نے قوم نوح کم و بیش ہزار سال تک مہلت دی،،، جب پکڑا تو منکرین ایک بھی باقی نہیں رہا،،
بے شمار واقعات قرآن کریم میں درج ہیں ہمارے فائدے کے لئے ، بنی اسرائیل کی قوم میں ایک عادت تھی ہر بات کو الٹا کیا جائے حتی کہ اللہ کو دیکھنے کا بھی کہہ ڈالا کہ جب تک تم (مو سی علیہ السلام) اللہ کو ہمیں دکھا نہیں دیتے ہم کبھی ایمان نہیں لانے والے، اس بعد اللہ ایک ہلکی سی نور نے انکو کوہ طور پر ہلاک کردیا اللہ نے پھر اسکے بعد بھی مہلت دی اور ابھی تک دئے جارہاہے،، اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ اللہ نے اس نظام کو ایک خاص مدت کے لئے پیدا فرمایا اس مدت سے پہلے کبھی اس نظام میں رد وبدل نہیں کریگا،،، قیصرانی بھائی جان،،، آپ کی سمجھ اور میری سمجھ میں کافی فرق ہے میں الحمدللہ کوشش کرتا ہوں کہ اللہ کی سنت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا احترام کروں ،،، میرے لئے اتنا کافی ہے، ایک جگہہ اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ اللہ اگر ان کو کائنات میں سیڑھی لگانے کی سہولت بھی دے دیتا اور جنت جہنم دیکھ بھی لے تو یہ کبھی اسکو مانیں گے نہیں ۔۔
 
قیصرانی

کائنات کے بارے تو ہمیں مذہبی طور پر بہت محدود تذکرہ ملتا ہے جو ایک زمین، سات آسمانوں اور آسمان کی زینت بنے ستاروں سے متعلق ہے۔ اس سے زیادہ نہیں۔ باقی جہاں تک جہنم کی بات ہے بھائی میرے، تو ہم میں سے اکثریت جس دنیا میں زندہ ہیں، اس سے بڑھ کر بھی کیا کوئی جہنم ہوگی؟
 
میری حد یہاں ختم ہے کہ میں آپکو اور دلیلیں پیش کروں یا دوں،، اللہ ہم سب کو ھدایت دے ،، آمین
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اچھے جوڑے ایک دوسرے کے لئے یہ تصور رکھتے ہیں

تیرے آنے کی جب خبر مہکے۔
تیری خوشبو سے سارا گھر مہکے

یاد ائے تو دل منور ہو .
دید ہو جائے تو نظر مہکے
 
x boy

محفلین
کچھ اس طرح بھی شاعر نے کہہ ڈالا سب

چھوٹے چھوٹے سے مفادات لئے پھرتے ہیں
دربدر خود کو جو دن رات لئے پھرتے ہیں

اپنی مجروح اناؤں کو دلاسے دے کر
ہاتھ میں کاسہ خیرات لئے پھرتے ہیں

شہر میں ہم نے سنا ہے کہ ترے شعلہ نوا
کچھ سلگتے ہوئے نغمات لئے پھرتے ہیں

دنیا میں ترے غم کو سمونے والے
اپنے دل پر کئی صدمات لئے پھرتے ہیں

مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سے
منفرد ہم غم حالات لئے پھرتے ہیں

ایک ہم ہیں کہ غم دہر سے فرصت ہی نہیں
ایک وہ ہیں کہ غم ذات لئے پھرتے ہیں

شاعر
اعتبار ساجد
 
سکھ چین کی زندگی گزارنے کے لئیے کچھ تو کرناپڑے گا نا۔
ویسے مرد کو سمجھنے والی کتاب تو مرتب ہی نہ ہو سکی۔۔۔۔ عورتوں کا بھی تو حوصلہ ہے۔۔۔ بغیر کتاب کے زندگی گزار دیتی ہیں۔۔۔ معصومیں!!!:oops:
وہ پڑھے بھی کیوں جو خود "پڑھنے پا" سکتی ہے! ۔۔۔ :bee:
 
صاحبان و صاحبات!
ہنسی مذاق اپنی جگہ! بات بہت سیدھی سی ہے کہ مرد اور عورت ہر روپ میں ایک دوسرے لازمی تکملہ ہیں (اگر کوئی سوچے سمجھے)۔
مرد: بھائی، بیٹا، باپ، شوہر ۔ عورت: بہن، بیٹی، بیوی، ماں ۔ کوئی بھی تو زوائد میں نہیں آتا!
اور وہ جو پانچواں رشتہ ہے وہ؟ اس کو سب سمجھتے ہیں کہ فساد ہے۔
۔۔۔
 
ماہی احمد

:)
 
ام اریبہ

پانچویں رشتے کا نام بھی بتا دیتے تو ۔۔۔۔۔
 
Top