تدوین کی آپشن اور اطلاعات

ایک مسئلہ درپیش ہے چند دنوں سے۔۔۔ وہ یہ کہ کوئی مراسلہ پوسٹ کرنے کے بعد تدوین کی آپشن بالکل نظر نہیں آتی۔ پہلے دس پندرہ منٹ تک نظر آیا کرتی تھی، اب تو بالکل ہی نہیں۔۔۔ اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ نوٹیفیکیشن پر جب کرسر رکھتے تھے تو نوٹیفیکیشنز نظر آجاتی تھیں، اب ایسا نہیں ہے۔۔
میر ے ڈیسک ٹاپ پر ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر ۸۔۔جبکہ لیپ ٹاپ پر ونڈوز 7 اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ہے۔۔پہلے یہ مسئلہ ڈیسک ٹاپ پر نمودار ہوا ایک مہینہ قبل۔ اب لیپ ٹاپ پر بھی چار پانچ دنوں سے یہی مسئلہ چل رہا ہے۔​
 
میرا خیال ہے کہ اس میں میرے ہی سسٹم کا کوئی قصور ہے۔۔
در اصل یہ جاننا بھی دلچسپی کے عاری نہ ہوگا کہ کیا دیگر محفلین جو لائبریرین یا کسی دوسرے یوزر گروپ کا حصہ نہیں ہیں کیا وہ بھی ایسے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں؟ نٹیفکیشن والا قصہ تو کچھ جاوا اسکرپٹ کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ آپ براؤزر کا کیشے کلئیر کر لیں تو شاید مسئلہ حل ہو جائے۔ اور بہت ممکن ہے کہ ساتھ ہی تدوین کا ربط بھی نظر آجائے۔ :) :) :)
 
اول تو ہم مشورہ دیں گے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے بجائے کوئی بہتر براؤزر استعمال کیجیے۔ دوم یہ کہ انٹرنیٹ ایکپلورر کے لیے clear cache لکھ کر گوگگل کر لیں یا اپنے کمپیوٹر میں موجود مینول سے استفادہ کریں، اس کا طریقہ کار مع تصاویر بھی مل سکتا ہے۔ :) :) :)
 
مراسلہ کرنے کے بعد تدوین کا آپشن نظر آتا ہے لیکن جیسے ہی آپ صفحہ تبدیل کرتے ہو تدوین کا انتخاب کا اختیار ہاتھ سے جاتا رہتا ہے اس کا کیا طریقہ ہے۔
 
مراسلہ کرنے کے بعد تدوین کا آپشن نظر آتا ہے لیکن جیسے ہی آپ صفحہ تبدیل کرتے ہو تدوین کا انتخاب کا اختیار ہاتھ سے جاتا رہتا ہے اس کا کیا طریقہ ہے۔
بات صفحہ بدلنے کی نہیں بلکہ چند منٹ کی ہے۔ چند منٹ بعد تدوین کا ربط جاتا رہتا ہے۔ یہ وقت املا وغیرہ کی غلطیاں درست کرنے بھر کو کافی ہے۔ :) :) :)
 
بات صفحہ بدلنے کی نہیں بلکہ چند منٹ کی ہے۔ چند منٹ بعد تدوین کا ربط جاتا رہتا ہے۔ یہ وقت املا وغیرہ کی غلطیاں درست کرنے بھر کو کافی ہے۔ :) :) :)
دیکھیں جناب پہلے یہ اختیار رکن کے پاس ہروقت ہوتا تھا اب نہیں ہے۔ اگر تو محفل کے قواعد و ضوابط میں یہ چیز شامل ہے تو بندہ کو قبول ہے کیونکہ اگر یہ اختیار سلب کرلیا گیا ہے تو ضرور اس کے پیچھے کوئی پس منظر ہوگا جس کا جاننا بندہ ضروری نہیں خیال کرتا۔ شکریہ
 
پہلے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ زین فورو پر منتقلی ایک سال سے بھی زیادہ پرانی بات ہے۔ اور کم از کم زین فورو پر منتقلی کے بعد ہمیشہ سے یہ چیز موجود رہی ہے۔ دورانیہ کم زیادہ ہوا ہو تو اور بات ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا صرف تھریڈ کی پہلی پوسٹ کی تدوین کرنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے یا بعد کے مراسلات میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے؟
 
پہلے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ زین فورو پر منتقلی ایک سال سے بھی زیادہ پرانی بات ہے۔ اور کم از کم زین فورو پر منتقلی کے بعد ہمیشہ سے یہ چیز موجود رہی ہے۔ دورانیہ کم زیادہ ہوا ہو تو اور بات ہے۔ :) :) :)
وہی وہی زین فورو سے پہلے کی بات ہے۔ یار بس چھوڑو مجھے کبھی اس کی ضرورت ہی نہیں پڑی میں تو ایسے پوچھ رہا تھا۔
 
Top