تربوز کیک

شمشاد

لائبریرین
آپ نے قسم قسم کے کیک کھائے ہوں گے اور بہت سی قسموں کے کیک خود بھی بنائے ہوں گے۔ لیکن ایسا کیک نہ تو آپ نے کبھی کھایا ہو گا اور نہ ہی کبھی بنایا ہو گا۔

اسے کہتے ہیں "تربوز کیک" اور بنانا بھی بہت آسان۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی تیاری کے لیے جو چیزیں درکار ہیں :

ایک عدد تربوز
ناریل (کھوپرا) پاؤڈر
ویپ کریم
تھوڑی سی بلیک بیریز
تھوڑی سی رس بیریز
چند ایک سٹرا بیریز
چاپ کیئے ہوئے بادام
 

شمشاد

لائبریرین
اس کیک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فوری طور پر کھانے کے لیے تیار ہو گا یعنی کہ اسے بیک کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیک بنانے کا طریقہ

تربوز کو کیک کی شکل میں کاٹ لیں۔ یعنی کہ درمیان سے کاٹ کر تقریباً 4 سے 6 انچ اونچا اور تقریباً 8 انچ قطر کا چھلکے بغیر ہونا چاہیے۔

ویپ کریم میں ناریل کا برادہ اچھی طرح ملا کر کٹے ہوئے تربوز پر سب طرف اچھی طرح لگا دیں۔

اب اس کے اوپر جتنی بھی بیریز مل سکیں ان سے سجاوٹ کا کام لیں۔

چاپ کیئے ہوئے بادام اس کے اطراف میں لگا دیں۔

لیں جی کیک تیار۔

اب اس کے اوپر موم بتیاں لگا کر کیک کاٹ کر ہیپی برتھ ڈے منا لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ سب یقیناً تیار شدہ کیک کی تصویر دیکھنا چاہ رہے ہوں گے۔ تو لیجیے حاضر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
WatermelonCake.jpg
 

عینی شاہ

محفلین
لو جی کیک ود کولرا۔۔کھاؤ اور ہاسپٹل کا چکر لگاؤ :rollingonthefloor:نو نو انکل بلکل پسند نہی آیا یہ کیک :oops:تربوز تو اپنی اوریجنل فارم میں ہی اچھا لگتا ہے :pاور میری امی جان تو ویسے بھی تربوز صرف صبح کے وقت کھانے دیتی ہیں :(
 
Top