دوست
محفلین
سیلیکٹر کا انتخاب کنندہ ہوسکتا ہے ترجمہ۔ منتخب کا مطلب ہوتا ہے جو چن لیا جائے۔ کیا انتخاب کے ساتھ مُ لگا کر فعل سے اسم بن سکتا ہے؟؟؟ تلمیذ صاحب اور اعجاز اختر صاحبان یا اردو گرائمر کے جاننے والے حضرات۔ ایک اردو لغت کی کمی واقعی محسوس ہوتی ہے۔ الفاظ موجود ہیں لیکن ہمارا ذخیرہ الفاظ محدود ہے۔ اپنے شمیل میاں بھی مصروف ہیں آج کل شاید امتحانوں میں وہ الفاظ نکال کر لایا کرتے ہیںاردو لغت اور مقتدرہ کے تراجم سے،
rows صف قطار یا سطر جو بہتر لگے۔
کالم کا کالم ہی رہنے دیں اس کی اردو بھی یہی ہے اب تو کالم سے کالم نگار تک ہونے لگے ہیں۔ کالم چلے گا۔
switcher یعنی بدلنے والا، گھمانے والا ہے کلین ٹچ والوں کی لغت میں۔ اب اس کا ترجمہ مبدل کریں لیکن وہ تو کنورٹر کے لیے ہم پہلے ہی استعمال کرچکے ہیں۔ تلمیذ صاحب کوئی تجویز دیجیے۔ تکنیکی خامیاں ہم خود دور کرلیں گے ( یعنی رگڑائی گھسائی مذاق)۔ آپ
بہت انکساری برتتے ہیں جناب آپ کی ضرورت ہے ہمیں اور جھجکیے نہیں آپ تو اساتذہ میں سے ہیں۔
سوئچ کا بھی وہی کا گھمانا۔ گھماؤ کیسا رہے گا سوچر کے لیے۔
ورک سپیس کا کوئی اچھا ترجمہ نہیں سوجھ رہا کام کی جگہ چلے؟؟؟
سرمنظر نہ چلنے دیں؟؟ کے ڈی ای اسے ڈیسکٹاپ کہتا ہے اور گنوم ورک سپیس۔کوئی اور تجویز؟؟
لانچ کا تو داغنا ہوتا ہے اب لانچر کا کیا کریں اردو۔ کوئی فوجی صاحب ہیں ادھر؟؟ ورنہ تلمیذ صاحب تو ہونگے ہی۔ ( سر جی اب تو آپ کو آنا ہی ہوگا چاہے ڈرتے ڈرتے آئیں۔)
validکا درست
سکرین کا پردہ ہے اردو ۔
کنکٹ ملانا کرلیں۔
کوائٹ خاموش کرنا یا بند کرنا کرلیں۔
سکرین سیور کا محافظِ پردہ؟؟؟
پاور ڈاؤن بولے تو بجلی بند۔ اور ہائبرنیٹ بولے تو سلانا۔ آگے کرلیجیے گا اسے ٹھیک
فولڈر اور ڈائرکٹری کو ایسے ہی رہنے دیں۔ عام مستعمل ہیں۔
بار کا پٹی آرہا ہے ذہن میں۔ سمتی پٹی، فہرستی پٹی اور ڈیش کا اردو کیا ہو؟؟؟
separotor یعنی جدا کرنے والا۔ میرے ذہن میں فرقان آرہا ہے فرق کرنے والا۔
exception استثنا
لوڈ کا لادنا، ری لوڈ دوبارہ لادنا اور ان لوڈ اتارنا۔( کوئی اور تجویز؟؟)
فلیگ جھنڈا
پروفائل ذاتی تعارف
ماؤس اوور یعنی ماؤس دینا؟؟؟
اپ سٹریم الٹ بہاؤ کیسا رہے گا۔ اوپر بہاؤ یا پھر۔
بک مارکس کا پسندیدہ شاید۔
کمیونٹی کا برادری
سپورٹ کا اردو تقویت کیا تھا اردو ورڈ پریس میں لیکن سپورٹ ہی چلے میرے خیال میں۔
اوپیک دھندلا، غیرشفاف دوسرا موزوں ہو شاید۔
ایگزیکیوٹ تعمیل کرنا ، تکمیل کرنا یہ دو معنی ملے ہیں۔ چلانا بھی ٹھیک ہے۔
لیجیے آپ کا آج کا کام۔ یار نعمان بھائی آپ سارا تو ادھر لاد دیتے ہو خود سے بھی ترجمہ کرتے ہو کوئی یا نہیں۔(مذاق)۔
خیر اللہ حافظ