ترکمنستان کے صوبے 'مرو' کے بلوچ

حسان خان

لائبریرین
('مرو' افغانستان اور ایران کی سرحد پر واقع علاقے کا نام ہے جو تاریخی خراسانِ بزرگ کا جز مانا جاتا تھا۔ اس علاقے کی تاریخی حیثیت مسلّم ہے اور قرونِ وسطیٰ کی کئی اہم شخصیات نے اسی علاقے میں اپنی آنکھیں کھولی اور بند کی ہیں۔ اس صوبے کے مرکز کا نام بھی 'مرو' ہی ہے جسے یونیسکو نے اپنی تاریخی حیثیت کی بنا پر عالمی میراث کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔ اس کا درست تلفظ marv ہے۔)

مرو صوبے کے شہر ترکمن قلعہ کے اطراف میں واقع 'تازہ دیہان' نامی اشتراکی کھیت دو حصوں سے عبارت ہے۔ اس کے ایک حصے میں ترکمن، جبکہ دوسرے حصے میں بلوچ زندگی بسر کرتے ہیں۔

ترکمنستان کے نژادی بلوچ زیادہ تر مرو صوبے کے بایرام علی اور یولؤتن نامی علاقوں میں رہتے ہیں۔
D2B66AB6-1C86-422A-9B53-C0CDC4AEE3F2_w974_n_s.jpg


اس علاقے کے بلوچ اساساً زراعت اور مویشی پروری کے ذریعے کسبِ معاش کرتے ہیں۔
77ABCC32-7D96-4518-A581-C5E580D15D24_w974_n_s.jpg


'تازہ دیہان' نامی اشتراکی کھیت میں ایک جگہ کا منظر
2AFA8770-C2A2-494E-96B1-118D96B01385_w974_n_s.jpg


'تازہ دیہان' نامی اشتراکی کھیت کا ایک بلوچ نشیں کوچہ
65EE3AAF-7CFB-4B65-B03C-5EBFF16A417D_w974_n_s.jpg


مکتب کی طرف جاتے ہوئے بلوچ بچے
52F340FC-3B81-4D8D-9FE9-90326EC3DCB4_w974_n_s.jpg


C0E33F9C-A5C3-4F4D-A805-0A8B524D1DC0_w974_n_s.jpg


اگر دسترس میں موجود اعداد و شمار پر تکیہ جائے تو ترکمنستان کے بلوچوں کی تعداد ۱۹۹۷ء میں ۳۸ ہزار سے ۴۸ ہزار کے درمیان تھی۔
E576D5CA-08D1-476B-B765-8AD81068A33E_w974_n_s.jpg


ان بلوچوں کی اکثریت گذشتہ صدی کے آغاز میں افغانستان کے صوبے نیمروز کے علاقے چخانسور کے آس پاس سے ہجرت کر کے ترکمنستان میں آئی تھی۔
359B750B-ECAE-49AF-94B8-D2FDB5FDBEC5_w974_n_s.jpg


(متن اور تصاویر کا منبع: ترکمن اخبار 'آزاد خبر')

زبیر مرزا تلمیذ محمود احمد غزنوی
 
Top