صرف علی
محفلین
ترکی نے شام کا پانی بند کردیا
31 مئی 2014 (22:3
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے عوام پہلے ہی خانہ جنگی کی آگ میں چل رہے تھے کہ اب ایک اور قیامت ان پر نازل ہوگئی ہے۔ ترکی نے شام کی طرف جانے والے دریائے فرات کا پانی بند کردیا ہے جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ شام کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے ساتھ ساتھ عراق بھی ترکی کے اس اقدام سے متاثر ہوگا۔ الاخبار نامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی تقریباً ڈیڑھ ماہ سے دریائے فرات سے شام کو پانی کی سپلائی کم کررہا تھا اور دو ہفتے قبل یہ سپلائی بالکل منقطع کردی گئی ہے۔ شام کی واٹر سپلائی بند ہونے کے بعد لیک اسد نامی پانی کی جھیل میں پانی کا لیول چھ میٹر کم ہوگیا ہے اور محض ایک میٹر کی اور کمی سے یہاں موجود ڈیم ناکارہ ہوجائے گا۔ شام کے متعدد علاقے پہلے ہی پانی کی کمی سے متاثر ہونا شروع ہوگئے جن میں رقہ اور الیکو کے علاقے شدید بحران کے خطرے میں ہیں۔ ماہرین نے پانی کی بندش کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/international/31-May-2014/107981