ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------
فعولن فعولن فعولن فعولن
----------
تری میں خدایا رضا چاہتا ہوں
جو بھائے تجھے وہ ادا چاہتا ہوں
---------------
کبھی ہاتھ پھیلے نہ در پر کسی کے
تجھی سے میں تیری عطا چاہتا ہوں
-------------
مسائل نے گھیرا ہے مجھ کو خدایا
ہو سب دور میری بلا چاہتا ہوں
----------
یہ دنیا بھی میری ضرورت ہے یا رب
میں اس میں بھی تیری سخا چاہتا ہوں
----------------
کبھی خوفِ دنیا نہ مجھ کو ستائے
حفاظت کی ایسی رِدا چاہتا ہوں
-----------
علالت نے مجھ کو ستایا ہے یا رب
دعا مانگتا ہوں شفا چاہتا ہوں
-------------
مجھے نارِ دوزخ سے یا رب بچانا
میں جنّت کا چکھنا مزا چاہتا ہوں
---------------
تُو لفظوں میں میرے بھی تاثیر بھر دے
میں تیری ہی لکھنا ثنا چاہتا ہوں
-----------
بلائے زمانے کو تیری طرف جو
خدایا میں ایسی صدا چاہتا ہوں
----------
یہ کرتا ہے ارشد دعا تجھ سے یا رب
میں تیرا ہی بننا گدا چاہتا ہوں
----------
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------
فعولن فعولن فعولن فعولن
----------
تری میں خدایا رضا چاہتا ہوں
جو بھائے تجھے وہ ادا چاہتا ہوں
---------------
کبھی ہاتھ پھیلے نہ در پر کسی کے
تجھی سے میں تیری عطا چاہتا ہوں
-------------
مسائل نے گھیرا ہے مجھ کو خدایا
ہو سب دور میری بلا چاہتا ہوں
----------
یہ دنیا بھی میری ضرورت ہے یا رب
میں اس میں بھی تیری سخا چاہتا ہوں
----------------
کبھی خوفِ دنیا نہ مجھ کو ستائے
حفاظت کی ایسی رِدا چاہتا ہوں
-----------
علالت نے مجھ کو ستایا ہے یا رب
دعا مانگتا ہوں شفا چاہتا ہوں
-------------
مجھے نارِ دوزخ سے یا رب بچانا
میں جنّت کا چکھنا مزا چاہتا ہوں
---------------
تُو لفظوں میں میرے بھی تاثیر بھر دے
میں تیری ہی لکھنا ثنا چاہتا ہوں
-----------
بلائے زمانے کو تیری طرف جو
خدایا میں ایسی صدا چاہتا ہوں
----------
یہ کرتا ہے ارشد دعا تجھ سے یا رب
میں تیرا ہی بننا گدا چاہتا ہوں
----------