تری ہے تصویر دل میں میرے اسے میں تجھ سے ملا رہا ہوں-------برائے اصلاح

الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
فلسفی
مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مفاعلاتن
تری ہے تصویر دل میں میرے اسے میں تجھ سے ملا رہا ہوں
خیال آیا جو دل میں میرے اسے میں تجھ کو سنا رہا ہوں
-------------------------
بدل رہی ہے جو دل کی دنیا اسے نہ تجھ سے چھپا سکوں گا
ابھر رہی ہے تری محبّت تجھے میں اب ہی بتا رہا ہوں
--------------------
خیال تیرا سما گیا ہے مرے تو دل میں یہ رات دن اب
تری محبّت ہے دل میں میرے مگر میں سب سے چھپا رہا ہوں
-----------------
کرو یہ وعدہ وفا کرو گے کبھی نہ چھوڑ و گے راستے میں
وفا کا رستہ نہیں ہے آساں یہ بات تجھ کو بتا رہا ہوں
------------------
وفا کی خوشبو سے گھر ہمارا خدا کرے گا مہک اٹھے گا
ہے کل کی تصویر دل میں میرے جو آج تجھ کو دکھا رہا ہوں
--------------
جو دکھ ملیں گے سہیں گے مل کر وفا پہ ارشد کی شک نہ کرنا
کبھی نہ چھوڑوں گا ساتھ تیرا یہ بات دل میں بٹھا رہا ہوں
------------------------
 
الف عین

لائبریرین
تری ہے تصویر دل میں میرے اسے میں تجھ سے ملا رہا ہوں
خیال آیا جو دل میں میرے اسے میں تجھ کو سنا رہا ہوں
------------------------- کیا خیال آیا ہے؟
دو لخت ہے
میرے اسے دو بار دہرایا گیا ہے جو اچھا نہیں لگتا
ہے تیری تصویر... سے بہتر روانی نہیں ہو جاتی؟

بدل رہی ہے جو دل کی دنیا اسے نہ تجھ سے چھپا سکوں گا
ابھر رہی ہے تری محبّت تجھے میں اب ہی بتا رہا ہوں
-------------------- اب ہی کیوں، اس کی وضاحت نہیں
دنیا کا بدلنا دکھانا ممکن ہو گا؟
محبت کہاں سے ابھر رہی ہے، یہ بھی واضح نہیں
دو لختی ہے

خیال تیرا سما گیا ہے مرے تو دل میں یہ رات دن اب
تری محبّت ہے دل میں میرے مگر میں سب سے چھپا رہا ہوں
----------------- کیوں چھپا رہے ہیں، اس کی وضاحت نہیں
' مرے تو دل میں یہ رات دن اب' محض ارکان پورا کرنے کے لیے بھرتی کے الفاظ ہیں

کرو یہ وعدہ وفا کرو گے کبھی نہ چھوڑ و گے راستے میں
وفا کا رستہ نہیں ہے آساں یہ بات تجھ کو بتا رہا ہوں
------------------ شتر گربہ ہے
شعر کا موضوع کیا ہے، مھبوب سے وفا کا عہد لینا؟ لیکن دوسرا مصرع الگ ہی بات کرتا ہے

وفا کی خوشبو سے گھر ہمارا خدا کرے گا مہک اٹھے گا
ہے کل کی تصویر دل میں میرے جو آج تجھ کو دکھا رہا ہوں
-------------- خدا کرے گا؟ یہ دعا ہے کہ تصویر ہے؟

جو دکھ ملیں گے سہیں گے مل کر وفا پہ ارشد کی شک نہ کرنا
کبھی نہ چھوڑوں گا ساتھ تیرا یہ بات دل میں بٹھا رہا ہوں
-------------- کس کے دل میں بٹھا رہے ہیں؟ اپنے یا محبوب کے؟ ساتھ ساتھ دکھ سہیں گے، یہ کیا وفاداری کا ثبوت ہے؟ 'کرنا' سے ضمیر تم کا خیال آتا ہے لیکن ساتھ تیرا؟ یہ شتر گربہ ہو جاتا ہے

ردیف میں جو بات کہہ رہے ہیں کہ یہ کر رہا ہوں، وہ کر رہا ہوں، تو باقی مصرع میں اس کی وضاحت کی جانی ضروری ہے ورنہ ردیف ہی بھرتی کی ہو جاتی ہے
 
Top