طالش طور
محفلین
ترے حوالے سے
چراغ بن کے میرے ذہن میں فروزاں ہیں
یہ سب خیال یہ سوچیں تِرے حوالے سے
یہ انتظار میں ترسی ہوئی مِری آنکھیں
اگر جھکیں تو فقط تیرے ہی تصور میں
اگر اُٹھیں تو تِری دید کے حوالے سے
اگر ملوں میں کسی سے تو بس تِری خاطر
کسی سے بات کروں تو ترے حوالے سے
اگر چلوں تو چلوں میں تلاش میں تیری
کہیں رکوں تو رکوں بھی تِرے حوالے سے
میں اس کتاب کو کھولوں ہوں جس میں ذکر ترا
فقط پڑھوں تری تحریر کے حوالے سے
اگر کبھی کسی کاغذ پہ رنگ پھیلاؤں
تو صرف تیری ہی تصویر کے حوالے سے
میں ایک لفظ بھی لکھوں جو شاعری کے لیے
تو صرف تیرے ہی انداز کے حوالے سے
اگر کہیں کوئی نغمہ غزل یا گیت سنوں
تو صرف تیری ہی آواز کے حوالے سے
سنبھل سکوں تو ترے ہاتھ کے سہارے پر
میں گر پڑوں تو اٹھوں بھی ترے حوالے سے
میں سوچتا ہوں تیری ذات کے حوالے سے
میں بولتا ہوں تیری بات کے حوالے سے
جو میری آنکھ سے شبنم اگر گرے بھی کبھی
تو تیری آنکھ کی برسات کے حوالے سے
جو میرے ذہن کے غنچوں میں گل کھلیں بھی کبھی
تری ہنسی تری مسکان کے حوالے سے
یہ چل رہا ہے مِرا کاروبار ہستی جو
ترے یقیں ترے امکان کے حوالے سے
چلو یہ بات بھی تسلیم کر ہی لیتا ہوں
کہ معتبر ہوں جہاں میں ترے حوالے سے
ہے دل میں اب تو فقط آرزو یہی طالش
ملے خوشی جو تری قربتوں کے سائے میں
خدا کرے کہ رہے وہ خوشی سدا باقی
ملے نہ رنج تجھے کوئی یہ دعا ہے مری
قبول میری دعا ہو ترے حوالے سے !!!!!!
چراغ بن کے میرے ذہن میں فروزاں ہیں
یہ سب خیال یہ سوچیں تِرے حوالے سے
یہ انتظار میں ترسی ہوئی مِری آنکھیں
اگر جھکیں تو فقط تیرے ہی تصور میں
اگر اُٹھیں تو تِری دید کے حوالے سے
اگر ملوں میں کسی سے تو بس تِری خاطر
کسی سے بات کروں تو ترے حوالے سے
اگر چلوں تو چلوں میں تلاش میں تیری
کہیں رکوں تو رکوں بھی تِرے حوالے سے
میں اس کتاب کو کھولوں ہوں جس میں ذکر ترا
فقط پڑھوں تری تحریر کے حوالے سے
اگر کبھی کسی کاغذ پہ رنگ پھیلاؤں
تو صرف تیری ہی تصویر کے حوالے سے
میں ایک لفظ بھی لکھوں جو شاعری کے لیے
تو صرف تیرے ہی انداز کے حوالے سے
اگر کہیں کوئی نغمہ غزل یا گیت سنوں
تو صرف تیری ہی آواز کے حوالے سے
سنبھل سکوں تو ترے ہاتھ کے سہارے پر
میں گر پڑوں تو اٹھوں بھی ترے حوالے سے
میں سوچتا ہوں تیری ذات کے حوالے سے
میں بولتا ہوں تیری بات کے حوالے سے
جو میری آنکھ سے شبنم اگر گرے بھی کبھی
تو تیری آنکھ کی برسات کے حوالے سے
جو میرے ذہن کے غنچوں میں گل کھلیں بھی کبھی
تری ہنسی تری مسکان کے حوالے سے
یہ چل رہا ہے مِرا کاروبار ہستی جو
ترے یقیں ترے امکان کے حوالے سے
چلو یہ بات بھی تسلیم کر ہی لیتا ہوں
کہ معتبر ہوں جہاں میں ترے حوالے سے
ہے دل میں اب تو فقط آرزو یہی طالش
ملے خوشی جو تری قربتوں کے سائے میں
خدا کرے کہ رہے وہ خوشی سدا باقی
ملے نہ رنج تجھے کوئی یہ دعا ہے مری
قبول میری دعا ہو ترے حوالے سے !!!!!!
مدیر کی آخری تدوین: