سین خے
محفلین
ترے مسلک میں کیا اتنا بھی سمجھایا نہیں جاتا

فقیروں اور درویشوں سے ٹکرایا نہیں جاتا
نئے جملے تلاشو واقعی گر تم مقرر ہو
ہر اک تقریر میں جملوں کو دہرایا نہیں جاتا
تری فرقت میں سارے جسم کو پتھرا دیا میں نے
فقط آنکھیں بچی ہیں ان کو پتھرایا نہیں جاتا
تو اپنے عہدۂ منصف سے منصف استعفیٰ دے دے
اگر حق دار کا حق تجھ سے دلوایا نہیں جاتا
انا الحق کہنے والے آج بھی موجود ہیں لیکن
انہیں اس دور میں پھانسی پے لٹکایا نہیں جاتا
ہوا ہو تیز تو دیوار و در تھرانے لگتے ہیں
مگر اس خوف سے گھر چھوڑ کے جایا نہیں جاتا
بہت سے پیڑ آدم خور خصلت والے ہوتے ہیں
نوازؔ ہر پیڑ کے سایہ میں سستایا نہیں جاتا
نواز عصیمی