تزکیہ نفس

اسامہ منور

محفلین
ایک بات ہم سب کو پلے سے باندھ لینی چاہیے کہ ہم انسان ہیں، فرشتے نہیں. اس لئے غلطیاں کرنا اور پھر اپنے کئے پر نادم ہونے میں ہی انسانیت کا حسن ہے. کچھ بھی غلط کرتے ہوئے ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ کہیں ہم خود ہی خود کو دھوکہ تو نہیں دے رہے؟؟ بظاہر تو ہم دوسرے کے ساتھ فریب برت رہے ہوتے ہیں لیکن کیا حقیقت میں خود اپنے آپ کے ساتھ دغا تو نہیں کر رہے؟؟؟
ہمیں یہ بات مان لینی چاہیے کہ معافی مانگنے میں ہی بڑائی ہے. جھک جانے سے عزت کم نہیں ہوتی بلکہ رتبہ بڑھ جاتا ہے. غلطی ہو جائے تو معافی مانگ لیں.. خالق سے بھی اور مخلوق سے بھی... مگر غلطی پر نادم ہونے کی بجائے بار بار دہراتے مت جائیں... دیوار سے ایک اینٹ گرے تو جلدی سے اس کی جگہ اینٹ رکھ دینی چاہیے ورنہ ایک ایک اینٹ گر کر پوری دیوار ڈھے جائے گی اور پھر مکان بھی گر جائے گا جس کے ملبے تلے نجانے کتنے دب جائیں گے. انسان تب تک قابلِ عزت و تکریم ہے جب تک وہ انسان ہے. شیطان بننے کے بعد وہ اپنے تمام اعزازات کھو دیتا ہے...خواہ عہدہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو...
معاف کریں.... معاف کرنا سیکھیں..... سہارا دیں.... سہارا بننا سیکھیں.... یہ آسان نہیں ہوتا..... مگر اس مشکل کو آسان بنانے میں ہی انسانیت کا کمال ہے.
خالق معاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے.... اور اکڑنے والے کو خوار کر دیتا ہے...

#معصومیت
 
Top