سیدہ شگفتہ

لائبریرین

بارہ امام، چاردہ معصوم، پنجتن
پھر عشرہ مبشرہ اور چار یار بھی

ان سب میں جو شریک ہے وہ ہے علی فقط
سب سے جدا ہے اور ہے سب میں شمار بھی

ہجرت کی شب تھا بستر احمد پہ محوِ خواب
اک شب میں جانشیں بھی بنا جاں نثار بھی

داماد بھی نبی کا وہ نفسِ نبی بھی ہے
یہ مسئلہ ہے سہل بھی اور پیچدار بھی

مشکلکشائے خلق ہے اور فاقہ کش ہے وہ
بے اختیار بھی ہے وہ با اختیار بھی

یکتا وہ زہد میں ہے شجاعت میں فرد ہے
تسبیح بھی ہے ہاتھ میں اور ذوالفقار بھی

اللہ اکبر اُس مرے مولا کی شانِ پاک
مزدور بھی ہے اور شہِ دُلدل سوار بھی

حُب علی سے دل ہے غنی فقر و عُسر میں
ہے کوثری غریب بھی اور مال دار بھی

(چودھری دِلّو رام کوثری)
 
محمد فہد

محفلین
ما شاء اللہ
بہت عمدہ شئیرنگ کی ہے
اللہ سبحان و تعالی، آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور آپ کے دل کی تمام مرادیں پوری کریں۔۔۔۔آمین۔۔۔​
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ما شاء اللہ
بہت عمدہ شئیرنگ کی ہے
اللہ سبحان و تعالی، آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور آپ کے دل کی تمام مرادیں پوری کریں۔۔۔۔آمین۔۔۔​
جزاک اللہ محمد فہد بھائی اتنی اچھی دعا کے لیے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کی نیک اور جائز مرادیں پوری فرمائے اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے، آمین
 
محمد فہد

محفلین
جزاک اللہ محمد فہد بھائی اتنی اچھی دعا کے لیے۔
شگفتہ بہنا، آپ کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا کثیرا

اللہ تعالٰی ہم سب کی نیک اور جائز مرادیں پوری فرمائے اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے، آمین

اللہ تعالی، آپ کی اس دُعا کو تمام اُمتِ محمدیہ کے حق میں شرفِ قبولیت بخشے اور آپکو جزائے خیر عطاء فرمائے۔۔۔۔ آمین۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہی خوب منقبت ہے ۔
سبحان اللہ
اللہ سوہنا ہم سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔آمین
بہت دعائیں
 
Top