تشنہ کامی کی سزا دو تو مزا آ جائے

basit-albums-urdu-poetry-designed-basit-habib-picture1264-maza-aa-jaye.png
 

زین

لائبریرین
بھائی ایک درخواست ہے کہ شعر، غزل جو بھی آپ تصویری شکل میں ارسال کرنا چاہتے اسے ٹائپ کرکے نیچے ایک ساتھ ارسال کریں۔
شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
میری رائے میں بھی اگر اس خوبصورت تصویر کے سائے تلے وہی غزل یا نظم تحریر بھی کر دی جائے تو تصویر و تحریر ہر دو طرح قارئین کی دلچسپی اور نفع کا موجب ہو گی۔
اور یوں 'تصویری شاعری' کے زمرے کی خوبصورتی دوبالا ہو سکتی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
تشنہ کامی کی سزا دو تو مزا آ جائے
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزا آ جائے

میرِ محفل بنے بیٹھے ہیں بڑے ناز سے ہم
ہمیں محفل سے اُٹھا دو تو مزا آ جائے

تم نے احسان کیا تھا جو ہمیں چاہا تھا
اب وہ احسان جتا دو تو مزا آ جائے

اپنے یوسف کو زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسینوں سے ملا دو تو مزا آ جائے

چین پڑتا ہی نہیں ہے تمہیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزا آ جائے

شاعر: نامعلوم
 
السلام علیکم،

بھائی ایک درخواست ہے کہ شعر، غزل جو بھی آپ تصویری شکل میں ارسال کرنا چاہتے اسے ٹائپ کرکے نیچے ایک ساتھ ارسال کریں۔
شکریہ
جناب میرے لیے یہ ممکن نہیں، کہ میں‌اسے مناسب نہیں‌سمجھتا۔ تصویری شاعری کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے اگر شاعری کو دوبارہ لکھنا پڑے۔ اور میں اس مطالبے کو تصویری شاعری پیش کرنے والے کے ہتک سمجھتا ہون۔

زین، یہ زمرہ ہے ہی تصویری شاعری کا۔ :)

نبیل، بہت بہت شکریہ!

میری رائے میں بھی اگر اس خوبصورت تصویر کے سائے تلے وہی غزل یا نظم تحریر بھی کر دی جائے تو تصویر و تحریر ہر دو طرح قارئین کی دلچسپی اور نفع کا موجب ہو گی۔
اور یوں 'تصویری شاعری' کے زمرے کی خوبصورتی دوبالا ہو سکتی ہے۔

فاتح بھائی میں‌تصویری شاعری کے ساتھ اس کو لکھ کے پیش کرنا نا مناسب سمجھتا ہوں۔ کیا تصویری شاعری میں اردو رسم الخط استعمال نہیں‌ہوا ؟ اگر ہوا ہے تو پھر کیا ضرورت ہے ؟ یہ تو آپ تصویری شاعری پیش کرنے والے کے بے عزتی کر رہے ہیں کے چلو دوبارہ سے اردو رسم الخط میں‌بھی لکھو۔ مجھے وجہ سمجھ نہیں‌آتی اس کی۔



بہت شکریہ عبدالباسط صاحب لیکن اگر آپ شاعر کا نام بھی دے دیا کریں تو مزا دو آتشہ ہو جائے- :)

جناب سخنور صاحب، شاعر کا نام ابھی ذہن میں‌نہیں‌ہے ، جیسے ہی یاداشت ساتھ دیتی ہے میں‌آپ کی خدمت میں‌پیش کرتا ہوں۔

والسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عبدالباسط حبیب جی
بہت خوب ماشاٰاللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

زین

لائبریرین
جناب میرے لیے یہ ممکن نہیں، کہ میں‌اسے مناسب نہیں‌سمجھتا۔ تصویری شاعری کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے اگر شاعری کو دوبارہ لکھنا پڑے۔ اور میں اس مطالبے کو تصویری شاعری پیش کرنے والے کے ہتک سمجھتا ہون۔
آپ نے اتنی سی بات دل پر لے لی

معافی چاہتا ہوں ۔
 
السلام علیکم
محترم عبدالباسط حبیب جی
بہت خوب ماشاٰاللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
نایاب صاحب،

دعاوں کا بلخصوص شکریہ کہ ان کی ضرورت کبھی کم نہیں‌ہوتی۔ اور پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔

والسلام

ہمم۔۔
یہ شعر تو کسی واقف دوست کے بارے میں کہا گیا لگتا ہے۔ :rolleyes::confused:

ارے صاحب ، وہ کیا کہتے ہیں، جو کریں‌سو آپ کریں ، ہم کو عبث بدنام کریں :grin:

ویسے کبھی کبھی سفر کی مشکلات کا انداذہ سفر شروع کرنے کے بعد ہوتا ہے ۔ ;)

آپ نے اتنی سی بات دل پر لے لی

معافی چاہتا ہوں ۔
السلام علیکم،

اارے نہیں‌صاحب بات چھوٹی بڑی نہیں‌ہے، بات منطق کی ہے۔ اور جو میرے ناقص العقل میں تھا وہ میں‌نے بیان کر دیا ۔ اگر میرے لہجے میں‌کہیں‌ تلخی اُتر آئی ہو تو اس کے لیے میں بھی معافی چاہتا ہوں۔ چیزیں‌اپنے مقام پہ ہی جچتی ہیں، بس میں اتنی سی بات کہنا چاہ رہا تھا۔ انداز ِ بیاں میرا گرچہ شوغ نہیں‌ہے۔ :)

والسلام
 

عظیم آثم

محفلین
تشنہ کامی کی سزا دو تو مزا آ جائے
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزا آ جائے

میرِ محفل بنے بیٹھے ہیں بڑے ناز سے ہم
ہمیں محفل سے اُٹھا دو تو مزا آ جائے

تم نے احسان کیا تھا جو ہمیں چاہا تھا
اب وہ احسان جتا دو تو مزا آ جائے

اپنے یوسف کو زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسینوں سے ملا دو تو مزا آ جائے

چین پڑتا ہی نہیں ہے تمہیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزا آ جائے

شاعر: نامعلوم
جون ایلیا کی غزل ہے قبلہ۔
 
Top