تصادم

زرقا مفتی

محفلین
x40594_54898226.jpg.pagespeed.ic.o0dh4tMKS2.jpg

http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2014-11-18&edition=LHR&id=40594_54898226
 
arifkarim

معطل
نون لیگی "حکومت"اپنی جڑیں خود کھود رہی ہے۔ جب ملک کو ایک کمپنی کی طرح مفاد پرست طریقے سے چلائیں گے تو یہی نتائج نکلیں گے۔ آئے دن عمران کے لگائے گئےالزامات کا رونا روتے رہتے ہیں اور خود اپنی حکومتی پریس کانفرنسوں میں عمران پر الزامات لگاتے ہیں کہ قومی ترقی کی راہ میں انکا ڈی چوک کا دھرنا حائل ہے :) ساتھ میں دو لقمے یہ بھی چھوڑ دیتے ہیں کہ ان دھرنوں سے عمران کو کچھ حاصل نہ ہوگا البتہ انکے وزیر اعظم بیجنگ اور برلن کے ٹور پر بھی ان دھرنے والوں کا ذکر خیر کئے بغیر نہ رہ سکے؟ رات کو ٹی وی شوز میں کہتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس واپس آجائیں، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جب کہ پوری تحریک انصاف کئی مہینے قبل ہی اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا چکی ہے جسے چھانگا مانگا کی سیاست کا شکار بنانے کیلئے منظور نہیں کیا جا رہا۔ اب عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت باقاعدہ اشتہاری ہو چکی ہے۔ موصوف اور اسکے حواریوں کو کنٹینر پر سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی بجائے حکومتی پولیس پروٹوکول کیساتھ انہیں جلسوں میں لا جا رہی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ میں انسے یہ توقع بھی کر رہی ہے کہ اگر انکے وارنٹ گرفتاری غلط ہیں تو "خود" ہی عدالت میں پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کر دیں :)
نوٹ اس پوسٹ پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے سکتے ہیں:)
لئیق احمد ناصر علی مرزا نایاب حسینی انیس الرحمن محمود احمد غزنوی زرقا مفتی صائمہ شاہ عبدالقیوم چوہدری عباس اعوان محمداحمد ابن رضا عمار ابن ضیا منقب سید
 
آخری تدوین:

منقب سید

محفلین
قومی ترقی کی راہ میں انکا ڈی چوک کا دھرنا حائل ہے :)
نوٹ اس پوسٹ پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے سکتے ہیں:)
[/USER]
ہر حکومت کے لئے قومی ترقی کا مطلب اس حکمران گروپ کی ذاتی ترقی رہا ہے ہمیشہ۔ اس تناظر میں گلہ کرنا بجا ہے۔
مجھے اس پوسٹ پر معترض کی ریٹنگ کہیں ملی نہیں ورنہ وہ دیتا۔ :p
 
پچھلے ہفتے آج نیوز نے پشاور ، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے 18 ماہ حکومتی دور سے متعلق عام لوگوں سے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ اس نئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں:

کچھ دن قبل یہی ٹیم راولپنڈی، پنجاب یعنی نون لیگ کے گڑھ میں جاکر موجودہ حکومت کے بارہ میں عوامی رائے لیتی رہی جو پچھلے کئی ادوار سے یہاں قوم کے سروں پر سوار ہے۔ فرق صاف ظاہر ہے:
 
نایاب

لائبریرین
دہشتگردوں سے کن کے رابطے ہیں اور کون دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کرتے انہیں اپنا " ہمدرد " قرار دیتے ہیں ۔، اس کے لیئے ہمارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کا یہ بیان کافی ہے کہ پاکستان ان شدت پسندوں کو کیوں نشانہ بنائے جو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں؟
یعنی پاکستان کی سرزمین پر اپنے اڈے بناؤ اور دنیا میں دہشت پھیلاؤ اور ہمارے مقاصد کی تکمیل کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلا " معصوم بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں میں " اچھے برے " کی تقسیم ممکن ہے ۔۔۔۔؟
سنا ہے کہ " میرے عزیز ہم وطنو " کی صدا کا منبع آج کل امریکہ سرکار کے دورے پہ ہیں ۔ اور ہر سطع پر بہت " گرمجوش پرتپاک " خیر مقدم ہوا ہے ۔۔۔۔۔
لگتا ہے اس بار " سیاسی شہادت " کسی کا مقدر کا نہیں ہے ۔۔۔۔۔ چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی میں فرق نہ کرے گی ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
زرقا مفتی

محفلین
نون لیگی "حکومت"اپنی جڑیں خود کھود رہی ہے۔ جب ملک کو ایک کمپنی کی طرح مفاد پرست طریقے سے چلائیں گے تو یہی نتائج نکلیں گے۔ آئے دن عمران کے لگائے گئےالزامات کا رونا روتے رہتے ہیں اور خود اپنی حکومتی پریس کانفرنسوں میں عمران پر الزامات لگاتے ہیں کہ قومی ترقی کی راہ میں انکا ڈی چوک کا دھرنا حائل ہے :) ساتھ میں دو لقمے یہ بھی چھوڑ دیتے ہیں کہ ان دھرنوں سے عمران کو کچھ حاصل نہ ہوگا البتہ انکے وزیر اعظم بیجنگ اور برلن کے ٹور پر بھی ان دھرنے والوں کا ذکر خیر کئے بغیر نہ رہ سکے؟ رات کو ٹی وی شوز میں کہتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس واپس آجائیں، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جب کہ پوری تحریک انصاف کئی مہینے قبل ہی اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا چکی ہے جسے چھانگا مانگا کی سیاست کا شکار بنانے کیلئے منظور نہیں کیا جا رہا۔ اب عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت باقاعدہ اشتہاری ہو چکی ہے۔ موصوف اور اسکے حواریوں کو کنٹینر پر سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی بجائے حکومتی پولیس پروٹوکول کیساتھ انہیں جلسوں میں لا جا رہی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ میں انسے یہ توقع بھی کر رہی ہے کہ اگر انکے وارنٹ گرفتاری غلط ہیں تو "خود" ہی عدالت میں پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کر دیں :)
نوٹ اس پوسٹ پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے سکتے ہیں:)
لئیق احمد ناصر علی مرزا نایاب حسینی انیس الرحمن محمود احمد غزنوی زرقا مفتی صائمہ شاہ عبدالقیوم چوہدری عباس اعوان محمداحمد ابن رضا عمار ابن ضیا منقب سید

حکومت کرنے والے اصل میں خود اشتہاری ہیں ۔ قتل کی ایف آئی آر درج ہے اور پولیس ان کی گرفتاری سے معذورہے
اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو پہلے اپنی گرفتاریاں دیں
انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ پہلے سپریم کورٹ حملے کا کیس کھولا جائے نواز شریف کو اس کیس میں گرفتار کیا جائے سزا سنائی جائے
پھر قادری صاحب کو گرفتار کیا جائے
اور اس کے بعد ماروی میمن کو پی ٹی وی حملے کا ڈرامہ کرنے پر گرفتار کیا جائے
 
جسکی لاٹھی اسکی بھینس۔ چوروں، لٹیروں کو جب ایوانوں میں بار بار یہ کرپٹ الیکشن کمیشن بھیجے گا تو یہی حال ہوگا۔
 
Top