تصحیح شدہ بڑے سائز کی کتب (ناول وغیرہ)

مہوش علی

لائبریرین
تمام بڑی کتابیں، جن کی پروف ریڈنگ مکمل ہو چکی ہے، ان کا اندراج یہاں کریں۔

0001 [ لسٹ میں ابھی تک کوئی کتاب شامل نہیں۔ شرمندگی ]۔ چلیں، پہلی کتاب فردوسِ بریں کو مان لیتے ہیں اور اسکی پروف ریڈنگ شروع کرتے ہیں۔
0002 پطرس بخاری کے مضامین (پطرس بخاری، ربط )
 

qaral

محفلین
دو سال جیسے قلیل عرصے میں ایک ختم نہ ہونے والی کتا بوں کی لسٹ (کاش ایسا ہوتا) ہم لوگ خاص طور پر کچھ لوگ لمبی لمبی بحثیں کر تے ہیں مختلف دھاگوں پراگر اس کا آدھا حصہ بھی اردو ادب کو دیتے تو کیا بات تھی دو سال میں علی پور کا ایلی ایک واحد متاثر کن کاوش ہے محفل کی میرے خیال میں ہم کو اردو ادب پر مزید توجہ دینے چاہیئے
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش بہن، لسٹ کافی بڑی ہے۔ غالب کے زمرے کو ہی دیکھ لیں، علی پور کا ایلی ہی سہی، شاعری کا زمرہ، اردو نثر، ناول، افسانے، پتہ نہیں‌ کتنا کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ویسے بڑی کتاب سے کیا مراد ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
قرال ایک ہی کتاب تو نہیں برقیائی گئی۔ بہت زیادہ مواد برقیایہ گیا ہے۔ اشفاق مرحوم کے زاویہ اول اور زاویہ دوم بھی شامل ہے۔ وہاب اعجاز بھائی جو شاعری برقیائی ہے اس کا تو حساب ہی نہیں۔ صحیح تفصیل تو آپ کو قیصرانی، ماوراء اور شگفتہ صاحبہ ہی دے سکتی ہیں۔

اور ابھی جو اردو لغت پر کام جاری ہے اس کو بھی تو دیکھیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
qaral نے کہا:
دو سال جیسے قلیل عرصے میں ایک ختم نہ ہونے والی کتا بوں کی لسٹ (کاش ایسا ہوتا) ہم لوگ خاص طور پر کچھ لوگ لمبی لمبی بحثیں کر تے ہیں مختلف دھاگوں پراگر اس کا آدھا حصہ بھی اردو ادب کو دیتے تو کیا بات تھی دو سال میں علی پور کا ایلی ایک واحد متاثر کن کاوش ہے محفل کی میرے خیال میں ہم کو اردو ادب پر مزید توجہ دینے چاہیئے

السلام علیکم qaral، لائبریری میں خوش آمدید

آپ نے یہاں (اور کچھ اور دھاگے یا دھاگوں پر) لائبریری کے بارے میں اپنے تئیں کچھ نتائج قطعیت سے فرض یا اخذ کر لیے ہیں اور ان کا اظہار کیا ہے جن سے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ نے لائبریری کا جائزہ لینے میں یا تو جلدی کی ہے یا پھر پہلو تہی۔

علی پور کا ایلی آپ کو نہیں معلوم کہ کس وجہ سے بظاہر تاخیر (یہ ایک الگ نکتہ ہے کہ ہم اپنے ابتدائی تجربوں کا تاخیر کا نام دیتے ہیں یا نہیں!) کا شکار ہوئی۔ چونکہ وجہ نہیں معلوم آپ کو اس لئے امید ہے کہ آپ اپنی تحریر پر نظر ثانی کریں

مزید برآں

اپنے اخذ کیے ہوئے کسی ایک پس منظر میں کچھ دوسرے اہم ترین نکات کو نظر انداز نہیں کریں۔

اگر سرسری سے ہٹ کر عمیق نظر ڈال سکیں تو بہتر !

آپ سے یہ بھی امید ہے کہ لفظی شرکت سے بڑھ کر لائبریری میں عملی شرکت کریں

شکریہ
 
کتابوں ، ادب پاروں ، شاعری کی ایک بہت طویل لسٹ ہے جو کہ لائبریری کی زینت ہے مگر صرف اس وجہ سے لوگوں تک نہیں پہنچی کہ جمع شدہ نہیں ہے۔ علی پور کا ایلی بلا شبہ بہت بڑی کتاب تھی مگر اسی طرح جیسے شمشاد نے بتایا

زاویہ 1 اور زاویہ 2
بانو قدسیہ کی ایک کتاب جسے اکیلے شمشاد نے ہی ٹائپ کیا
شگفتہ نے خود 25-30 کتابیں ٹائپ کر رکھی ہیں
ششماد نے منٹو نامہ کافی حد ٹائپ کر رکھا ہے
آب گم ایک ضخیم کتاب ہے جسے صرف چار لوگوں نے مل کر پورا کر لیا۔ اس کے ساتھ چراغ تلے بھی ہوئی ہے۔

اعجاز صاحب نے بہت سے کتابیں فراہم کی ہیں۔
وہاب اعجاز نے کئی کتابیں برقیائی ہیں۔

پیا کا پہلا شہر بھی ٹائپ پڑی ہے ، ماورا کی محنت سے

الغرض کافی کام ہوا ہے اب سیاست پر بھی کام ہو رہا ہے :lol:

تاریخ اور فلسفے پر البتہ ابھی تک توجہ کم رہی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حق گُو

حق گوئی میں کچھ ڈنڈی نہیں مار دی آپ پیار کا پہلا شہر میں ر بھی تھا کہیں :)

اور میری 31 (بلکہ اب 33 کہیں 31 تو تب تھی تعداد) کتابوں کو 25-30 تو نہ کہیں۔۔۔ شہاب نامہ بھی شامل ہے اور تزک جہانگیری بھی یہ اکیلی کتاب لکھ کے ہی بندہ ختم ہو جائے اس کے دو حصے ہیں اور اس کا ایک حصہ علی پور کا ایلی اور شہاب نامہ دونوں کی ضخامت ملا کر ایک جلد ہے میں صرف ایک ہی لکھا۔۔۔ دوسرا نہیں لکھنا میں۔۔۔ دوسرا لکھوانا ہے سب سے :) :twisted:
 

محمد وارث

لائبریرین
دخل در معقولات کیلیے معذرت خواہ ہوؓں، احباب سے۔

میں‌‌ یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ جو کتابیں برقیائی جا رہی ہیں انکے کاپی رائٹس کی پوزیشن کیا ہے، جیسے علی پور کا ایلی یا زاویہ وغیرہ۔ یہ کتب یقیناً ابھی پبلک ڈومین میں‌ نہیں‌ ہیں تو کیا انکے پبلشرز سے اجازت حاصل کی گئی ہے۔

در اصل یہ سوال یوں پیدا ہوا میرے ذہن میں‌ کہ شاید ڈیجیٹل اردو لائیبریری کیلیے میؓں‌ بھی کچھ حصہ ڈال سکوں، خاص طور پر تاریخ اور فلسفہ کے موضوع پر۔

امید ہے کہ باخبر احباب، بے خبروں کو اس سلسلے میں‌ خبر ضرور دیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب کا کام بھی بہت زیادہ ہے۔ داستان خواجہ بُخارا کی ۔ یہ خاص طور پر قیصرانی صاحب اور نبیل بھائی کی مرہونِ منت ہے اس کی تکمیل۔ اسے تو آج ہی پورا پڑھ ڈالیں۔ اسی طرح عمران سیریز کے کئی ناول۔

اور دوسرے کئی امور پر فرداً و اجتماعاً سب لائبریری ٹیم کی جدا و مشترکہ محنتیں شامل ہیں !
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محمد وارث، کاپی رائٹ کے معاملے پر یہاں کئی مرتبہ گفتگو ہو چکی ہے اور ہم نے یہ طے کیا ہے کہ کسی کتاب کو برقیانے کا فیصلہ اس کتاب اور اس کے مصنف کے حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ آپ جو کتاب لائبریری پراجیکٹ میں شامل کرنا چاہیں، اس پر پہلے یہاں مشورہ کر لیں تو بہتر ہوگا۔

والسلام
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب کا کام بھی بہت زیادہ ہے۔ داستان خواجہ بُخارا کی ۔ یہ خاص طور پر قیصرانی صاحب اور نبیل بھائی کی مرہونِ منت ہے اس کی تکمیل۔ اسے تو آج ہی پورا پڑھ ڈالیں۔ اسی طرح عمران سیریز کے کئی ناول۔

اور دوسرے کئی امور پر فرداً و اجتماعاً سب لائبریری ٹیم کی جدا و مشترکہ محنتیں شامل ہیں !

بالکل قیصرانی کا کام بھی کافی زیادہ ہے اور لائبریری کی تنظیم اور وکی پر کام کو لیجانے کے سلسلے میں سب سے اہم اور کلیدی کردار قیصرانی نے کیا ہے۔

اس کے علاوہ مہوش، ماورا اور جاوید اقبال کی بھی گراں قدر خدمات ہیں اور بھی احباب ہیں کس کس کا نام لوں۔ :lol:
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حق گُو

حق گوئی میں کچھ ڈنڈی نہیں مار دی آپ پیار کا پہلا شہر میں ر بھی تھا کہیں :)

اور میری 31 (بلکہ اب 33 کہیں 31 تو تب تھی تعداد) کتابوں کو 25-30 تو نہ کہیں۔۔۔ شہاب نامہ بھی شامل ہے اور تزک جہانگیری بھی یہ اکیلی کتاب لکھ کے ہی بندہ ختم ہو جائے اس کے دو حصے ہیں اور اس کا ایک حصہ علی پور کا ایلی اور شہاب نامہ دونوں کی ضخامت ملا کر ایک جلد ہے میں صرف ایک ہی لکھا۔۔۔ دوسرا نہیں لکھنا میں۔۔۔ دوسرا لکھوانا ہے سب سے :) :twisted:

حق شناس کوشش تو بہت کی مگر حق گوئی میں کچھ کمی رہ ہی جاتی ہے خارجی اثرات کی وجہ سے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں میرے پاس جمع برقی کتابوں کی مکمل فہرست جلد ہی فراہم کروں گا۔ مشکل یہ ہے کہ ان کو یہاں محفل میں یا وکی میں پوسٹ کرنے کا وقت بلکہ فرصت نہیں۔
شگفتہ نے نہ جانے کتنی کتابیں ٹائپ کر رکھی ہیں لیکن یہاں فراہم نہیں کیں۔ کم از کم مجھ کو تو فائلیں بھیج دو شگفتہ۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجیے یہ کام کر دیا ہے۔ جو کتابیں یہاں مکمل نہیں لیکن میری سائٹس پر پوسٹ ہو چکی ہیں، وہ بھی اور جو ابھی ہونی باقی ہیں،۔ وہ بھی۔

پوسٹ ہو چکیں

1. آسمان ۔ سعادت حسن آس۔ نعتیہ مجموعہ۔ ادب۔ شاعری/اسلام۔۔ اجازت شدہ (شاکر القادری)
2. اب عہدِ گل آ گیا ہے۔ خلیل الرحمٰن اعظمی ادب، شاعری (ای پبلشنگ)
3. اللہ میاں کے مہمان/ اعجاز عبید۔ ادب/سفر نامہ/ مزاح/اسلام (ای پبلشنگ)
4. الاؤ۔ ایم مبین۔ ادب/ ناول ۔ اجازت شدہ
5. آنکھیں۔ سارا شگفتہ۔ ادب۔ شاعری۔ کاپی رائٹ؟؟
6. عقیدہ تحاویہ۔ امام تحاوی۔ اسلام
7. اسباقِ فارسی۔ محمد یعقوب آسی۔ متفرقات/تعلیم۔ ای پبلشنگ
8. عذاب ر‘ت کے صحیفے،۔ کلیم احسان بٹ/ ادب/ شاعری۔ ای پبلشنگ (دو مجموعوں پر مشتمل۔ چلو جگنو پکڑتے ہیں۔۔ اور موسمِ گل حیران کھڑا ہے)
9. بالِ جبریل۔ اقبال۔ ادب۔ شاعری ۔ آزاد
10. بانگِ درا۔۔ اقبال۔ ادب۔ شاعری ۔ آزاد
11. باقیاتِ راز۔ سرور عالم راز۔ ادب ۔ تحقیق و تدوین۔ اجازت شدہ
12. بیانات: ڈاکٹر عتیق اللہ۔ ادب۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
13. چراغِ دستِ حنا۔ منیر نیازی (ترتیب: اعجاز عبید، عمر سیف) ۔ادب۔ شاعری۔ (غزلیں ’جنگل میں دھنک‘ سے)۔ ای پبلشنگ
14. چشمِ نقشِ قدم۔ ترنم ریاض۔ ادب۔۔ تنقید۔ اجازت شدہ
15. درد کی نیلی رگیں۔ فرزانہ نیناں۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
16. دشتِ صدا۔ منیر نیازی۔ ادب۔ شاعری۔ دشمنوں کے درمیان شام" مجموعے کی اور کچھ مزید غزلیں، ادب۔ شاعری۔ ای پبلشبگ
17. دیوانِ غالب۔ غالب۔ ادب۔ شاعری۔ آزاد
18. دور کنارہ۔ مصحف اقبال توصیفی۔ ادب، شاعری۔ اجازت شدہ
19. درِ شہوار۔ سرور عالم راز۔ ادب۔ شاعری، اجازت شدہ
20. فردوسِ بریں۔ شرر۔ ادب۔ ناول۔ آزاد
21. گڑبڑ گھوٹالہ۔ مظہر رضوی۔ ادب۔ مزاح۔ شاعری۔ اجازت شدہ
22. گلستانِ سعدی۔ شیخ سعدی۔ فارسی۔ متفرقات۔ تعلیم
23. حمد۔ نعت۔ شرف الدین ساحل۔ ادب۔ شاعری /اسلام۔ حمد، نعت
24. حرفِ الف۔ یعقوب آسی۔ ادب ۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
25. حرفِ خاموش۔ حمید ناگپوری۔ ادب۔۔ شاعری۔ اجازت شدہ
26. ہجر تو روح کا موسم ہے۔ بانی۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
27. حرا کی روشنی۔ شرف الدین ساحل۔ ادب۔ شاعری /اسلام۔ سیرت، تاریخِ اسلام
28. حیدر قریشی کی غزلیں۔ حیدر قریشی۔ ای پبلشنگ۔
29. حیدر قریشی کی نظمیں۔ حیدر قریشی۔ ای پبلشنگ۔
30. حیدر قریشی کے ماہیے۔ حیدر قریشی۔ ای پبلشنگ۔
31. عرفان القرآن۔ طاہر القادری۔ اسلام۔ قرآن۔ ترجمہ
32. ارمغانِ حجاز۔ اقبال (محض اردو کلام)۔ ادب۔ شاعری۔ آزاد
33. اسلام اور جدید سائینس۔ طاہر القادری۔ اسلام۔ متفرقات۔ اجازت شدہ
34. اطلاقی لسانیات۔ مرتبہ ڈاکٹر خلیل احمد بیگ۔ ادب۔ تحقیق و تنقید۔ اجازت شدہ
35. جڑوں کی تلاش۔ ابنِ صفی۔ ادب۔ جاسوسی ناول۔ کاپی رائٹ؟؟
36. جھولنے۔ صوفی تبسّم۔ ادب۔ ادبِ اطفال۔ آزاد
37. کنز الایمان۔ احمد رضا بریلوی۔ اسلام۔ قرآن،۔ ترجمہ۔ آزاد
38. اردو کے مشہور افسانے۔ کتاب گھر ڈاٹ کام۔ اجازت شدہ
39. خطِ کشیدہ۔ یعقوب آسی۔ ادب۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
40. خواب نگر۔ محمد اسد اللہ۔ ادب۔ ادبِ اطفال۔ ای پبلشنگ
41. لفظ لفظ۔ فیض احمد فیض۔ کلیات، پہلا حصہ۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
42. ایک لمحہ تیز سفر کا۔ منیر نیازی، "دشمنوں کے درمیان شام" مجموعے کی اور کچھ مزید نظمیں۔ ادب۔۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
43. منظر پس منظر۔ حیدر قریشی۔ متفرقات، سیاسیات (کالم)۔ اجازت شدہ
44. موجوں کا اضطراب۔ ڈاکٹرمحمد شرف الدین ساحلؔ۔ ادب۔ متفرقات۔ سوانح، ای پبلشنگ
45. میر۔ دیوانِ اول۔ انتخاب۔ ادب۔ شاعری۔ آزاد
46. مسافتِ جاں۔ مقبول عامر۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
47. نغمۂ آب۔ رحمت یوسف زئی۔ ادب۔ شاعری۔ ترجمہ۔ اجازت شدہ
48. نئ صدی کا عذاب۔ ایم مبین۔ ادب۔ افسانے۔ اجازت شدہ
49. نقدیات۔ عتیق اللہ۔ ادب۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
50. پطرس کے مضامین۔ پطرس۔ ادب۔ مزاح۔ آزاد
51. قفسِ رنگ۔ منیر نیازی۔ "جنگل میں دھنک" مجموعے کی نظمیں اور گیت۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
52. قلقلِ آبِ وضو۔ صفدر۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
53. قرآنِ کریم،۔ اصل عربی متن۔ اسلام۔ آزاد
54. رنگِ گلنار۔ سردر عالم راز۔ ادب ۔ شاعری۔ اجازت شدہ
55. صاد۔ اعجاز عبید۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
56. صدا بصحرا۔ منیر نیازی۔ "تیز ہوا اور تنہا پھول" مجموعے کی نظمیں۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
57. صدائے موسمِ گل، طارق بٹ۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
58. صحیح مسلم۔ امام مسلم، اسلام، حدیث۔ زاد
59. سائیبان ہاتھوں کا۔ طارق اختر۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
60. ساتوں رنگ۔ ناصر کاظمی۔ برگَ نے، اور دیوان، مزید شاعری۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
61. شخصیات۔ شرف الدین ساحل۔ ادب۔ متفرقات۔ خاکے۔ ای پبلشنگ
62. شام شفق تنہائی، خالد علیم۔ ادب ۔/ شاعری،۔ اجازت شدہ
63. شہرِ نگار۔ سرور عالم راز۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
64. شعریات ۔ ڈاکٹر عتیق اللہ۔ ادب ۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
65. ریاستِ سوات۔ فضلِ رب راہی۔ متفرقات۔ اجازت شدہ
66. تلخیاں۔ ساحر۔ ادب۔ شاعری۔ آزاد
67. تصورات۔ ۔ ڈاکٹر عتیق اللہ۔ ادب ۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
68. تیسرا ہاتھ۔ سرور عالم راز۔ ادب۔ افسانے۔ اجازت شدہ
69. تصورات ۔ ڈاکٹر عتیق اللہ۔ ادب ۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
70. طوفانَ اشک۔ راشد الخیری۔ ادب۔ افسانے۔ آزاد
71. ٹوٹی چھت کا مکان۔ ایم مبین۔ ادب۔ اسانے۔ اجازت شدہ
72. اسلوبی تنقید۔ خلیل احمد بیگ۔ ادب۔ تنقید۔ اجازت شدہ
73. ایک ذخم اور سہی۔ اشفاق احمد، ادب۔۔ افسانے۔
74. ضربِ کلیم۔ اقبال۔ ادب ۔ شاعری۔ آزاد
پوسٹ کرنی ہیں:
75. انجمنِ رنگ۔ قابل اجمیری۔ انتخاب۔ نوید صادق۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
76. بادۂ نو۔ میکش ناگپوری۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
77. بارے کچھ کتابوں کے۔ یعقوب آسی۔ ادب۔ تنقید۔ ای پبلشنگ
78. بارِ حروف۔ آلِ احمد۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
79. حجِ اکبر۔ منٹو۔ ادب۔ افسانے۔ ای پبلشنگ
80. ہجر تو روح کا موسم ہے۔ بانی۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
81. خیمۂ خواب۔ اسعد بدایونی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
82. خلوتِ جاں۔ طالب جوہری۔ انتخاب نوید صادق۔ادب۔ شاعری ۔ ای پبلشنگ
83. اب تو جاگ جاؤ۔ مجلسِ ادارت اُردو جرنلزم اکیڈمی۔ اسلام۔ متفرقات۔ اجازت شدہ
84. لمحہ تیز سفر کا۔ منیر نیازی۔ "دشمنوں کے درمیان شام" مجموعے کی اور کچھ مزید نظمیں۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
85. محامد۔ خالد علیم۔ حمد۔ نعتیں۔ ادب۔ شاعری/ اسلام
86. موسمِ ہجر جواں ہے۔ عبد الرحیم نشتر۔ ادب۔ شاعری۔ ای پبلشنگ
87. نقشِ خیال۔ محفوظ اثرؔ۔ ادب ۔ شاعری۔ اجازت شدہ
88. لفظوں میں احساس۔ افتخار راغب۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
89. لہو میں تر۔ شکیب جلالی۔ روشنی اے روشنی، اور مزید کلام۔ ادب، شاعری۔ ای پبلشنگ
90. پچھلی رت کا ساتھ تمھارا۔ عتیق الرحمن صفی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
91. رقصِ شرر۔ ع واحد۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
92. سوات ۔ سیاحوں کی جنت۔ فضلِ رب راہی۔ متفرقات۔ سیاحت۔ اجازت شدہ
93. توہینِ رسالت۔ اسلم لودھی۔ اسلام۔ متفرقات۔ اجازت شدہ
94. آغاز۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
95. آنگن آنگن رات ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
96. انکھیاں بیچ الاؤ ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
97. دل دل کرب کمان۔ ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
98. غزل سرا ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
99. ہوا کا تخت ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
100. ماجد نشاں ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
101. شہر پناہ ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
102. سخناب ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
103. سرخ لبوں کی آگ ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
104. تمازتیں ۔ ماجد صدّیقی۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ
105. تیرے نام کی آہٹ۔ ناہید ورک۔ ادب۔ شاعری۔

زیرِ تدوین:
1۔ دلِ وحشی۔ ابنِ انشاء، ۔ ادب۔ شاعری۔ کاپی رائٹ؟ ورنہ انتخاب کر کے ای پبلشنگ کے زمرے میں جوڑ دیں گے
2۔ سفید دن کی ہوا۔ منیر نیازی۔ ۔ ادب۔ شاعری۔ انتخاب کر کے ای پبلشنگ کے زمرے میں جوڑ دیں گے
3۔ ایک جانب چاندنی۔ آلِ احمد۔ ادب۔ شاعری۔ اجازت شدہ؟
4۔ دعوت القرآن۔ شمس پیر زادہ۔ اسلام۔ قرآن۔ تفسیر۔ آزاد؟
5۔ تفہیم القرآن۔ مولانا مودودی۔ اسلام۔ قرآن۔ تفسیر۔ آزاد؟
6۔ معارف القرآن۔ مفتی محمد شفیع۔۔ اسلام۔ قرآن۔ تفسیر۔ آزاد؟
7۔ محبت کی نہیں تم نے۔کہو وہ چاند کیسا تھا۔ فاخرہ بتول کی دو کتابیں مزید کلام آن لائن۔ ای پبلشنگ کی ایک کتاب زیرِ تدوین
8۔ ایک دن۔ بانو قدسیہ۔ (اس کو بھول ہی گیا تھا اب تک)۔ ادب۔ ناول۔ کاپی رائٹ؟
9۔ انتخابِ شکیل بدایونی۔ ادب۔ شاعری
10۔ جنگل میں مور۔ ندا فاضلی۔ادب۔ شاعری۔ لفظوں کا پل سے انتخاب ٹائپ کیا جا چکا، مور ناچ سے اب کرنے کا ارادہ ہے، ملا کر ایک ای بک۔
11۔ شہریار کے کلام کا انتخاب۔ کچھ ٹائپ کر چکا ہوں۔ کچھ ملنے کی توقع ہے۔
اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ سے دوسری کتابیں
 
Top