تصویری نظم :فاطمہ بنتِ عبداللہ (شہید) از اقبالٌ

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
کلیاتِ اقبالٌ کے مجموعہْ کلام سے میری پسندیدہ نظم "فاطمہ بنتِ عبداللہ (شہید)"۔ ایک عرب لڑکی جو طرابلس کی جنگ سنہ 1912میں مجاھدین کو پانی پلاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ اللہ تعالٰی اُسے جنت الفردوس میں بہترین مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
ملاحظہ کیجئے علامہ اقبالٌ کا خراج تحسین:
fatimabinteabdullahow0.png

والسلام
فرخ
 
فاتح

لائبریرین

فاطمہ بنتِ عبداللہ
(عرب لڑکی جو طرابلس کی جنگ میں غازیوں کو پانی پلاتی ہوئی شہید ہوئی ۱۹۱۲ء )

فاطمہ! تو آبروئے امتِ مرحوم ہے
ذرّہ ذرّہ تیری مشتِ خاک کا معصوم ہے
یہ سعادت حورِ صحرائی تری قسمت میں تھی
غازیانِ دیں کی سقّائی تری قسمت میں تھی
!یہ جہاد اللہ کے رستے میں بے تیغ و سپر
!ہے جسارت آفریں شوقِ شہادت کس قدر
!یہ کلی بھی اس گلستانِ خزاں منظر میں تھی
!ایسی چنگاری بھی یارب اپنی خاکستر میں تھی

اپنے صحرا میں بہت آہو ابھی پوشیدہ ہیں
!بجلیاں برسے ہوئے بادل میں بھی خوابیدہ ہیں

فاطمہ! گو شبنم افشاں آنکھ تیرے غم میں ہے
نغمۂ عشرت بھی اپنے نالۂ ماتم میں ہے
!رقص تیری خاک کا کتنا نشاط انگیز ہے
ذرّہ ذرّہ زندگی کے سوز سے لبریز ہے
ہے کوئی ہنگامہ تیری تربتِ خاموش میں
پل رہی ہے ایک قومِ تازہ اس آغوش میں
بے خبر ہوں گرچہ ان کی وسعتِ مقصد سے میں
آفرینش دیکھتا ہوں ان کی اس مرقد سے میں
تازہ انجم کا فضائے آسماں میں ہے ظہور
دیدۂ انساں سے نامحرم ہے جن کی موجِ نور
جو ابھی ابھرے ہیں ظلمت خانۂ ایام سے
جن کی ضَو ناآشنا ہے قیدِ صبح و شام سے

جن کی تابانی میں اندازِ کہن بھی، نو بھی ہے
اور تیرے کوکبِ تقدیر کا پر تو بھی ہے

علامہ محمد اقبال
 
محمداحمد

لائبریرین
اقبال کی یہ نظم تو ہے ہی لاجواب۔ فرح بھائی نے تصویر بھی اچھا کیا ہے اِسے۔

اردو محفل کی بھول بھلیوں میں کھو جانے والا "سر زمینِ عجائب کے مسافر" کی طرح ہوتا ہے کہ جہاں دیکھو ایک نیا جہان آباد نظر آتاہے۔
 
آصف اثر

معطل
السلام و علیکم
کلیاتِ اقبالٌ کے مجموعہْ کلام سے میری پسندیدہ نظم "فاطمہ بنتِ عبداللہ (شہید)"۔ ایک عرب لڑکی جو طرابلس کی جنگ سنہ 1912میں مجاھدین کو پانی پلاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ اللہ تعالٰی اُسے جنت الفردوس میں بہترین مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
ملاحظہ کیجئے علامہ اقبالٌ کا خراج تحسین:
fatimabinteabdullahow0.png

والسلام
فرخ
بہت زبردست۔ ڈیزائیننگ گویا سونے پہ سہاگہ ہے۔ جزاکِ اللہ۔
یہاں دو تین غلطیاں ہیں اگر ٹھیک کردیں تو بہتر رہےگا۔ ورنہ فاتح الدین بشیر بھائی نے الگ سے دے کر اس کا اِزالہ کردیا ہے۔
1: بیخبر=بے خبر
2:وسعتِ مقاصد=وسعتِ مقصد
3: آفزینش: آفرینش
 
فرخ

محفلین
آصف بھائی، بہت شکریہ نشاندہی کا۔۔
انشاءاللہ دُرستی کے بعد یہ تصویر دوبارہ بناؤں گا۔۔۔

۔
 
Top