گرافکس تصویر سے پوسٹر بنانا ۔

جہانزیب

محفلین
تصویر سے پوسٹر بنانا ۔
مقصد ۔
تصویر کے کسی حصہ کو تصویر سے الگ کرنا، اور کسی دوسرے جگہ لگانا ۔ یہاں ہم چی گویرا کے پوسٹر سے ملتا جلتا پوسٹر بنائیں گے ۔
نتیجہ:
اصل تصویر ۔

2734221691_859a17fba6_o.jpg


پوسٹر ۔

2735047704_da0e328d2d.jpg


طریقہ کار ۔
تصویر کو گمپ میں کھولیں ۔ Layers,Channels,Path والی ونڈو کھولیں، اور وہاں بیک گراؤنڈ لکھا ہو گا ۔ گمپ میں جب کسی تصویر کو کھولا جاتا ہے، تو اسے ہمیشہ بیک گراؤنڈ لئر کے طور پر کھولتا ہے، لیکن گمپ میں فوٹو شاپ کی طرح بیک گراؤنڈ لیئر مقفل نہیں ہوتی ۔ چنانچہ کسی قسم کے حادثے سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ جب بھی آپ کسی تصویر پر کام کرنے لگیں تو ہمیشہ تصویر کی نقل تیار کر لیں ۔ ایسا کرنے کے لئے ہم ذیل کی تصویر میں دیا گیا بٹن دبا کر اُسے ڈپلیکٹ یا اس نقل تیار کر لیں گے ۔ اس کے بعد اگر آپ چاہیں تو بیک گراؤنڈ لئر کو خذف کر دیں ۔

2752136595_f03e4ea20a_o.png


عمران خان کی تصویر میں ہمارے بیک گراؤنڈ میں ہمارے پاس دیگر افراد بھی موجود ہیں، جن کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں عمران خان کو باقی تصویر سے علیحدہ کرنا ہو گا ۔ یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے سلیکشن ٹولز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ گمپ میں آٹھ مختلف قسم کے سلیکشن ٹولز دستیاب ہیں، جو کہ ذیل میں واضح کئے گئے ہیں ۔

2752971104_22d29fec30_o.png


لیکن ہم اِن میں سے سب سے آسان اوزار استعمال کریں گے ۔ جی تو جو اوزار میں یہاں استعمال کروں گا اس کا نام ہے ذہین قینچی :lol: مطلب انٹیلیجنٹ سیزر ۔جسے قینچی کے نشان سے واضح کیا گیا ہے ۔
اگر آپ کسی بڑی تصویر کو کاٹ رہے ہوں تو پھر تو ٹھیک ہے، لیکن اگر تصویر چھوٹی ہو تو انٹلیجنٹ سیزر کو تصویر کا سائز بڑھا کر استعمال کرنا مناسب ہے ۔اب آپ انٹیلجنٹ سیزر کو منتخب کریں، اور تصویر پر آ جائیں ۔اس بات کا خیال رکھیں کہ لیئز میں بیک گراؤنڈ کاپی منتخب ہو ۔ اس کے علاوہ ایک اور مشورہ جب بھی آپ کوئی ٹول گمپ میں سلیکٹ کر کے فوٹو والی ونڈو میں آتے ہیں، تو ونڈو میں سب سے نیچے اس ٹول کے متعلق مفت مشورہ دیا گیا ہوتا ہے، اسے پڑھ لینے سے کافی کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ اب تصویر میں جہاں سے آپ تصویر الگ کرنا چاہتے ہیں وہاں کلک کریں ۔ میں نے بائیں طرف والے بازو سے آغاز کیا ہے ۔
جہاں آپ نے آغاز کیا ہے، وہاں ایک نقطہ اب آپ کو نظر آنے لگے گا ۔ دوسری کلک آپ نے کہاں کرنی ہے؟ آپ نے تصویر کے اردگرد ایک آؤٹ لائن بنانا ہے اس لئے دوسرے کلک مناسب فاصلے پر میں نے بازو کے ساتھ لگائی ہے، انٹیلجنٹ سیزر خود اندازہ کر کے آپ کے نقاط کے درمیان لائن بنانا شروع کر دے گا ۔ اگر یہ لائن جو بعض اوقات بالکل درست نہیں بنتی، اس صورت میں جہاں لائن خراب ہو، اُن دو نقاط کے درمیان کلک کر کے شفٹ دبا کر مناسب جگہ پر لے آئیں ۔ یو نقاط لگاتے لگاتے آپ واپس پہلے نقطے پر آ کر کلک کریں گے تو ہماری آؤٹ لائن مکمل ہو جائے گی ۔

2752137481_17a99e2a06.jpg


اس کے بعد آپ تصویر کے درمیان کہیں بھی کلک کریں گے تو تصویر کے گرد مارچنگ اینٹس مطلب رینگتی چیونٹیاں ظاہر ہو جائیں گی ۔

2752137753_56c244eec2.jpg


اس کے بعد کئی ایک طریقے ہیں تصویر کو بیک گراؤنڈ سے الگ کرنے کے ۔اس کو کاپی کر کے دوسرے جگہ پیسٹ کر کے الگ کر سکتے ہیں، لیکن ہم ذرا کان دوسری طرف سے پکڑتے ہیں ۔ تصویر میں رائٹ کلک کریں، Select میں جائیں اور Invert کو منتخب کریں ۔ اب ہمارے پاس عمران خان کے علاوہ باقی سب تصویر منتخب ہے ۔ یہاں اب ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں ۔ اگر تو آپ کے پاس Layers,Channels,Path میں بیک گراؤنڈ نام کی لئیر موجود ہے تو آپ کو کوئی فرق محسوس نہیں ہو گا، اگر ایسا ہی ہے تو بیک گراؤنڈ کے سامنے بنی آنکھ پر کلک کر کے اسے چھپا دیں، تو ہمارے پاس عمران خان بغیر کسی بیک گراؤنڈ کے موجود ہے ۔

2752971964_5de3922209.jpg


اب آپ چاہیں تو اسے مینار پاکستان کے سامنے کھڑا کر دیں، یا سمندر کنارے، یا کسی حسینہ عالم کے ساتھ ۔
اب آپ تصویر میں رائٹ کلک، Layer اور وہاں New Layer منتخب کریں ۔ نئی ونڈو جو کھلے گی وہاں سفید رنگ منتخب کریں ۔اور اس کو بیک گراؤنڈ کا نام دے لیں ۔

2752971154_12b1fe600f_o.png


ایسا کرنے سے عمران خان تو غائب ہو گیا ہے، فکر مت کریں، Layers,Channels,Path میں جا کر بیک گراؤنڈ لئیر کو نیچے کر دیں ۔
تصویر میں رائٹ کلک، Image اور وہاں Merge Visible Layers منتخب کر لیں ۔اور اس کے نیچے دی گئی ونڈو کے مطابق Merge کا بٹن دبا دیں ۔

2752971204_0611d818f5_o.png


اب تصویر میں رائٹ کلک ، Colors اور وہاں Colorize کو منتخب کریں ۔ Hue=270 , Saturation=50 اور Lightness=40 کر دیں ۔

2752137159_c726b4d239.jpg


پھر دوبارہ تصویر میں رائٹ کلک، Colors اور اب Threshold کو منتخب کریں ۔ کالے رنگ کی مقدار کو یہاں میں نے 130 رکھا ہے ۔

2752971362_b95f1788e7.jpg


اب تصویر کی نقل تیار کر لیں، ڈپلیکیٹ لئیر، ذیل کی تصویر کی طرح ۔اور اس کا نام رکھ دیں Quick Mask .کسی بھی امیج پروگرام میں لئر ماسک اور کوئیک ماسک بہت مفید اور کارگر ہوتے ہیں ۔ ان کو سمجھنے کے لئے ایک بات ذہن میں رکھیں، کہ جب آپ ماسک موڈ میں ہوں تو کالے کا مطلب ہے ٹرانسپرنسی، اور سفید کا مطلب مکمل رنگ ۔ آسان لفظوں میں اگر ہم ماسک پر سفید کریں گے تو جہاں جہاں رنگ کیا جائے گا وہ چھپ جائے گا، اور جہاں کالا رنگ کیا جائے گا وہ ظاہر ہو جائے گا ۔ اگر میری بات سمجھ نہیں آئی تب بھی خیر ہے ۔ تجربے سے آپ سب سیکھ جائیں گے ۔ اب ہم اس تصویر میں Quick Mask کو enable کریں گے ۔ ایسا کرنے کے لئے تصویر والی ونڈو میں بائیں طرف نیچے ایک ڈبہ بنا ہوتا ہے، وہاں پر کلک کرنے سے Quick Mask بحال ہو جائے گا ۔ اور تصویر یوں نظر آنے لگے گی ۔

2752971710_7df33184b2.jpg


اس کے بعد آپ پینٹ برش ٹول منتخب کریں، اور سفید رنگ منتخب کر کے تصویر میں عمران خان کی تصویر پر پینٹ کر دیں ۔

2752137259_d20e94f108_o.png


اس کے بعد دوبارہ Quick mask پر کلک کریں گے تو رینگتی چیونیٹاں عمران خان کے گرد ہوں گی، واو تصویر سلیکٹ کرنے کا ایک اور طریقہ ۔ زبردست ۔

2752137837_c2610bec1f.jpg


اس کے بعد تصویر میں رائٹ کلک، Select اور Invert کو منتخب کریں ۔
ٹولز میں سے بکٹ فِل ٹول کو منتخب کریں ۔اور سرخ رنگ منتخب کر کے تصویر میں کہیں کلک کر دیں ۔
اس سبق میں ہم نے یہ سیکھا ہے کہ تصویر کے کسی حصہ کو کس طرح الگ کیا جا سکتا ہے، اور ٹولز میں انٹیلجنٹ سیزر کو اور کوئیک ماسک کا استعمال کیوں اور کیسے کیا جاتا ہے ۔ امید ہے آپ کو یہ پسند آیا ہو گا ۔
 

ابوشامل

محفلین
جہانزیب بہت خوب ٹیوٹوریل ہے۔ خوشی اس بات کی زیادہ ہو رہی ہے کہ آپ نے گرافک ٹیوٹوریلز کے لیے Gimp کا انتخاب کیا ہے جو مفت سافٹ ویئر ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھیے گا میں بہت جلد اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
ویسے اوپر اسکرین شاٹ کم اور تھمپ نیل زیادہ لگ رہے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ اگلی مرتبہ تھوڑا بڑے اسکرین شاٹ لگائے جائیں؟
 

جہانزیب

محفلین
ویسے اوپر اسکرین شاٹ کم اور تھمپ نیل زیادہ لگ رہے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ اگلی مرتبہ تھوڑا بڑے اسکرین شاٹ لگائے جائیں؟

فہد میں‌ نے اصل میں‌ پہلے پکاسا ویب پر تصاویر اپ لوڈ‌ کی تھیں وہاں‌ البم تو لگا سکتے ہیں لیکن میں‌ نے جوگاڑ‌ سے تصاویر کے یو آر ایل نکالے تھے، جو اصل میں‌ تھمب نیلز تھے۔ بہرحال میں نے تصاویر کو فلکر پر اپ لوڈ‌ کر کے یہاں‌ لگا دیا ہے ۔
 

duffer

محفلین
واہ جی واہ
پر یہ گمپ ہے کیا؟
انٹرفیس تو اوبنٹو سے ملتا جلتا لگ را، یا یہ کوئی ونڈوز اپلیکیشن ہے؟
 
Top