تصویر میں‌ٹیکسٹ؟؟؟

میرا سوال یہ ہے کہ تصویر میں ٹیکسٹ (اپنے پسندیدہ فونٹ میں) کس طرح ڈالی جاسکتی ہے یوں کہ تصویر جوں کی توں رہے یعنی ٹیکسٹ کی ونڈو نہ بنے؟؟؟؟؟؟؟؟
 

ریحان

محفلین
آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ فوٹاشاپ کا وہ ورزن استعمال کریں جو اردو فونٹس سپورٹ کرتا ہو ، تصویر کو امپورٹ کریں اور فونٹ سیلکٹ کر لیں
 

فاتح

لائبریرین
یہ تو اس پروگرام پر منحصر ہے جو آپ اس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مثلاً تصاویر دیکھنے کے لیے میرا پسندیدہ ترین پروگرام اے سی ڈی سی پرو فوٹو مینیجر 3 ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے تصویر میں ٹیکسٹ شامل کرنے کا سکرین شاٹ ملاحظہ کیجیے۔ آپ جو پروگرام استعمال کر رہے ہیں اس کا نام بتا دیں۔ اگر ممکن ہوا تو اس کا سکرین شاٹ بھی نتھی کر دوں گا۔
acdsee-text.jpg
 

مغزل

محفلین
اگر آپ زحمت کریں تو محفل میں خاکسار نے ٹیوٹرل ارسال کیا تھا ۔شاعرانہ مصوری ، مصورانہ شاعری ، ایسا ہی کوئی نام تھا اب ٹھیک نام یاد نہیں ، شمشاد بھائی مدد کرسکیں گے کہ میں تلاش کے معاملے میں کورا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ فاتح انکل ، کبھی اکیلے میں یہ تلاش کا ہنر سیکھوں گا۔ میں تو ہمیشہ ہی ناکام رہتا ہوں ، جانے کیوں ۔۔؟؟؟
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
میں آپ کو GNU Image Manipulation Program (یا مختصراً GIMP) کا مشورہ دوں گا۔
یہ ایک آزاد سافٹ وئیر ہے جس کے ذریعے آپ وہ تمام کام کر سکتے ہیں (شاید ایک دو کو چھوڑ کر) جو آپ فوٹوشاپ سے کرتے ہیں۔ اور چونکہ یہ آزاد سافٹ وئیر ہے، اس لیے یہ فوٹوشاپ یا کسی بھی اور غیر آزاد سافٹ وئیر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کرتا ہے۔ یعنی اگر ابھی یہ کسی معاملے میں فوٹوشاپ سے پیچھے بھی ہو تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ کچھ ہی عرصے میں آگے نکل جائے گا۔
یہ رہی اس کی ویب سائٹ۔
http://www.gimp.org
ضرور آزمائیے گا۔
والسلام۔
 
Top