تصویر کے پکسلز کس طرح بڑھائوں

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
میرے پاس ایک تصویر ہے جس کے پکسلز بہت کم ہیں‌میں نے اُسے‌کورل میں‌ٹریسنا ہے لیکن جوں ہی بڑا کرتاہوں‌تصویر پھٹ جاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں‌کہ اس کے پکسلز بڑھا لیے جائیں‌۔ تاکہ ٹریسنے میں‌ آسانی ہو اس کےلئے کونسا سوفٹ ویئر استعمال ہوگا ۔ میں‌اس بارے میں‌کافی پریشان ہوں کوئی میری پریشانی کا ازالہ کرے ۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
مائیکرو سوفٹ آفس پکچر مینیجر ( microsoft office picture maneger ) میں تصویر اوپن کریں
اور آٹو کوریکٹ آپشن استعمال کر کے تصویر محفوظ کر لیں ۔
اور یہ آٹو کوریکٹ کا عمل کم از کم پانچ بار دوہرائیں ۔ کافی فرق آ جائے گا پکسلز میں ۔
تجربہ کر لیں انشااللہ کامیاب ہو گا ۔
نایاب
 

ریحان

محفلین
بھائی ٹریسنے میں آسانی ہو سے کیا مطلب ہے ؟

آپ تھوڑی سی مزید تفصیل سے لکھیں کہ آپ ٹریسنا کی کچھ سمجھ نہیں لگی بھائی ۔۔ پکچر انلارجمنٹ کے بارے میں جانتا ہو مزید ویکٹرازیشن کی جاتی ہے اس کا بھی علم ہے ۔۔ پر یہ ٹریسنا کیا ہے ؟

آپ کے معاملے نے سگو مجھے بھی تھوڑا پریشان کر دیا ہے کہ مجھے علم ہی نہیں اس ٹریسنے کا ۔۔ :confused:
 

arifkarim

معطل
ذیشان بھائی۔ آپ ایسا کریں کہ وہ صفحات کسی اچھے سے اسکینر سے اسکین کر لیں۔ جسمیں‌کم از 600 dpi اور زیادہ سے زیادہ 1200dpi کی سہولت ہو۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
شکریہ عارف کریم صاحب
لیکن یہ تصاویر مجھے نیٹ کے تھرو وصول ہوئیں تھیں میرے پاس خود سے موجود نہیں تھیں کہ میں ان کو 1200ڈی پی آئی پر سکین کر لیتا۔
 

ریحان

محفلین
آپ ویکٹر گرافک تیار کرنا چاہتے ہو ۔۔۔ الیسٹریٹر کے آٹو ٹریسنگ سے مدد لیں ۔۔ مزید بھائی آپ اپنا گرافک پوسٹ کرو گے تو اندازہ ہوگا کہ گرافک کی حالت کیا ہے ۔
 

مغزل

محفلین
زیشان بھیا کوئی صور ت نہیں سوائے اس کے ، کہ آ پ اس کا گلوزری کلر پرنٹ لیں اور ہائی ریز اسکین کرلیں۔ باقی کوئی کوصورت نہیں، اس حالت میں
یا تصویر ہائی ریز سرچ کرلیں، ہمیں نام بتائیں ہم سرچ کردیتے ہیں جناب
 
Top