تضاد(محرم کے حوالے سے)

غلام محمد قاصر پاکستانی غزل کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے اپنے کلام میں کربلا کے استعارے کو بہت خوبی سے استعمال کیا ہے۔
تضاد
یزید نقشئہ جورو جفا بناتا ہے
حسین اس میں خط کربلا بناتا ہے
یزید موسم عصیاں کا لا علاج مرض
حسین خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے
یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
حسین حسن کی حیرت سرا بناتا ہے
یزد تیز ہواوں کی جوڑ توڑ میں گم
حسین سر پہ بہن کی ردا بناتا ہے
یزید لکھتا ہے تاریکیوں کو خط دن بھر
حسین شام سے پہلے دیا بناتا ہے
یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
برادران سے التماس ہے کہ بزم ادب میں سیاسی اور اختلافی موضوعات پر بحث نہ کریں اور نہ اسکی یہاں اجازت دی جا سکتی ہے۔

اس وجہ سے میں نے تمام غیر متعلقہ پیغامات اس تھریڈ سے حذف کر دیے ہیں، نزاعی موضوعات پر بحث و مباحث کیلیئے براہِ کرم 'سیاست' اور 'اسلامی تعلیمات' کے فورم استعمال کریں، شکریہ!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غلام محمد قاصر پاکستانی غزل کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے اپنے کلام میں کربلا کے استعارے کو بہت خوبی سے استعمال کیا ہے۔
تضاد
یزید نقشئہ جورو جفا بناتا ہے
حسین اس میں خط کربلا بناتا ہے
یزید موسم عصیاں کا لا علاج مرض
حسین خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے
یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
حسین حسن کی حیرت سرا بناتا ہے
یزد تیز ہواوں کی جوڑ توڑ میں گم
حسین سر پہ بہن کی ردا بناتا ہے
یزید لکھتا ہے تاریکیوں کو خط دن بھر
حسین شام سے پہلے دیا بناتا ہے
یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے

کس قدر خوبصورتی سے استعارے کا استعمال کیا ہے! ہمیں جب امتحان دینا تھا تب اتنی خوبصورت مثال دسترس میں نہیں تھی تب۔
 
زبردست
حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
ماشااللہ
اللہ جو بناتا ہے خوب بناتا ہے
حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
پرآج کا ذاکر علمِ حسین مٹی میں ملاتا ہے

 
Top