تضاد

منصور مکرم

محفلین
مولویو! شکرانے کے سو سو نفل ادا کرو۔ اور پھر صدقے کے دو دو بکرے اڑائو۔ "زیارت ریذیڈینسی" کی تباہی میں کوئی "مذہبی شدت پسند" گروہ شامل نہیں۔ ورنہ تمہیں بحیرہ عرب کے گہرے پانیوں سے لیکر ہمالے کی اونچی چوٹیوں تک جائے پناء نصیب نہ ہوتی۔ آئی مین اٹ

"سیکولر، لبرل" لوگ بھی خوشی میں بوتل کھولیں جھاگ اڑائیں اور ساتھ میں بھنے کُکڑ کا سواد لیں۔ ( کچا گوشت تو انہیں ویسے ہی مرغوب)۔ کیوں کہ تمہارے بھائی بندوں کے "گھٹیا" ترین کارناموں کے باوجود کسی نے تمہاری سمت انگلی نہیں اٹھائی۔
(خِرد انصاری کا فیس بکی سٹیٹس)
 
Top