تعارف تعارف۔

رشید حسرت

محفلین
اصل نام عبدالرشید، اور ادبی نام رشید حسرتؔ ھے۔
بنیادی طور پر موضع مِٹھڑی تحصیل ڈھاڈر ضلع کچّھی، صوبہ بلوچستان کا رہنے والا ھوں
اگرچہ براہوئی زبان بولتے ہیں لیکن اردو سے بچپن سے ہی لگاؤ تھا۔ روزگار (سرکاری ملازمت) کوئٹہ میں ھے لہذا ۳۵ سال سے کوئٹہ میں رہائش ھے۔ پہلے محکمہ زکواۃ میں سات سال بطور جونیئر کلرک فرائض انجام دیئے پھر وہاں سے مستعفی ھو کر بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں پہلے کلرک پھر اسٹینو گرافر کے طور پر فرائض انجام دیتا رھا۔
لیکن چونکہ شروع سے ہی ادب سے لگاؤ تھا اور اس دوران (1981 سے) باقاعدہ شعر کہنا شروع کر دیا تھا اور کل بلوچستان، کل پاکستان اور کل پاک و ھند (کوئٹہ میں منعقد ھونے) مشاعروں میں شرکت بھی کرنے لگا تھا لہذا ادب سے وابستگی مجھے ۱۹۹۵ میں لیکچرر شپ کی طرف کھینچ لائی۔ تب سے اب تک شعبۂِ اردو سے وابستگی ھے۔ اسسٹنٹ پروفیسر سے کچھ دنوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی متوقع ھے۔ (کچھ عرصہ کوئٹہ ٹی وی پر بھی بچوں کے لیئے گیت لکھتا رہا دو ایک براہوئی اور اردو کے مشاعرے بھی پڑھنے کا موقع ملا لیکن پھر اجارہ داری یا چاپلوسی آڑے آ گئی کیونکہ ہمیں دُم ہِلائی کا ہنر نہیں آتا)۔
 

عدنان عمر

محفلین
استادِ محترم جناب جناب رشید حسرت صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ جناب کی موجودگی میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 

رشید حسرت

محفلین
بہت شکریہ حضور۔ شعر و سُخن کی پیاس ھمارا اثاثہ اور داد ھمارا ہتھیار ھے۔ لیکن لوگوں کی سرد مہری اور تنگ نظری ڈھنگ سے جینے نہیں دیتی۔ ھم، لوگوں کے لیئے گھنا پیڑ ثابت ھوں اس سے بڑھ کر ھمارے لیئے سعادت اور اعزاز کی بات اور کیا ھو گی۔ عزّت افزائی کا شکریہ۔
 

یاقوت

محفلین
محترم المقام رشید حسرت صاحب
آپ کو اردو زبان کی اس خوبصورت محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
 
Top