تعارف تعارف طالش حسین طور

طالش طور

محفلین
میرا تعلق کھلی فضاؤں کے شہر عارفوالا سے ہے جہاں پر بچپن بیتا اور کالج کی تعلیم تک پہنچتے پہنچتے مشق سخن کا آغاز کردیا تھا بی ایس سی بورےوالا سے مکمل کی جہاں پر مجھے جناب اورنگزیب صاحب ودیگر صاحبان کتاب سے واسطہ پڑا اسی طرح عارفوالا میں الفت رسول مرحوم اور متین یونس صاحب جیسے صاحبان کتاب سے سیکھنے کو ملا
پھر انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹینٹس کراچی میں زیر تعلیم رہا اور کچھ عرصہ مشق سخن سے علیحدہ رہا پھر مسقط عمان میں بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت اختیار کی اور پاکستان اردو فورم مسقط کا کچھ عرصہ تک حصہ رہا پھر قدرت کی طرف سے میری بینائی متاثر ہوئی ویزہ کینسل ہوا اور واپس پاکستان چلا آیا یا بینائی متاثر ہونے کے بعد کچھ سمجھ نہ آیا کہ زندگی کو کہاں سے شروع کیا جائے۔ اردو میں ایم اے کیا اور پھر خصوصی تعلیم میں بھی ایم اے کر لیا لیکن اس دوران میری عمر کا بہت سا حصہ ضائع ہوا اور سخن وری کے ساتھ کچھ عرصہ لاتعلق رہنا پڑا اب گجرانوالہ پنجاب پاکستان میں خصوصی تعلیم کے ایک ادارے میں بطور استاد اپنے فرائض منصبی انجام دے رہا ہوں اور ایک معاون کی مدد سے اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے اردو میں ہونے کی وجہ سے یہ ویب سائٹ کسی بھی نابینا فرد کے لئے کلی طور پر اکسیسیبل نہیں ہے تاہم میں اپنے معاونین کا شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں اپنی ناقص سی تحریریں اس ویب سائٹ پر ڈال کر اصلاح حاصل کرتا رہوں گا تاکہ اپنی شاعری کو قابل طباعت بنایا جا سکے
 
اردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب طالش طور بھائی۔ امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔

آپ کی غزل سے اندازہ ہوا کہ آپ ایک۔ خوبصورت شاعر ہیں۔ اپنی نگارشات اردو محفل پر لگاتے رہیے اور داد سمیٹتے رہیے۔
 
طالش طور

محفلین

مقبول

محفلین
میرا تعلق کھلی فضاؤں کے شہر عارفوالا سے ہے جہاں پر بچپن بیتا اور کالج کی تعلیم تک پہنچتے پہنچتے مشق سخن کا آغاز کردیا تھا بی ایس سی بورےوالا سے مکمل کی جہاں پر مجھے جناب اورنگزیب صاحب ودیگر صاحبان کتاب سے واسطہ پڑا اسی طرح عارفوالا میں الفت رسول مرحوم اور متین یونس صاحب جیسے صاحبان کتاب سے سیکھنے کو ملا
پھر انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹینٹس کراچی میں زیر تعلیم رہا اور کچھ عرصہ مشق سخن سے علیحدہ رہا پھر مسقط عمان میں بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت اختیار کی اور پاکستان اردو فورم مسقط کا کچھ عرصہ تک حصہ رہا پھر قدرت کی طرف سے میری بینائی متاثر ہوئی ویزہ کینسل ہوا اور واپس پاکستان چلا آیا یا بینائی متاثر ہونے کے بعد کچھ سمجھ نہ آیا کہ زندگی کو کہاں سے شروع کیا جائے۔ اردو میں ایم اے کیا اور پھر خصوصی تعلیم میں بھی ایم اے کر لیا لیکن اس دوران میری عمر کا بہت سا حصہ ضائع ہوا اور سخن وری کے ساتھ کچھ عرصہ لاتعلق رہنا پڑا اب گجرانوالہ پنجاب پاکستان میں خصوصی تعلیم کے ایک ادارے میں بطور استاد اپنے فرائض منصبی انجام دے رہا ہوں اور ایک معاون کی مدد سے اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے اردو میں ہونے کی وجہ سے یہ ویب سائٹ کسی بھی نابینا فرد کے لئے کلی طور پر اکسیسیبل نہیں ہے تاہم میں اپنے معاونین کا شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں اپنی ناقص سی تحریریں اس ویب سائٹ پر ڈال کر اصلاح حاصل کرتا رہوں گا تاکہ اپنی شاعری کو قابل طباعت بنایا جا سکے
طالش صاحب: آپ ماشاالّلہ بہت باہمت شخص ہیں ۔ الّلہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے
 
طالش طور

محفلین
خوش آمدید کہنے کے لیے تمام احباب کرام کا شکریہ انشاءاللہ اس فورم سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید طالش
ابھی غزل بھی دیکھ کر آیا ہوں۔ ماشاء اللہ
ہمت کی داد بھی بنتی ہے
معاون کا کچھ تعارف؟
 
طالش طور

محفلین
خوش آمدید طالش
ابھی غزل بھی دیکھ کر آیا ہوں۔ ماشاء اللہ
ہمت کی داد بھی بنتی ہے
معاون کا کچھ تعارف؟

جناب الف عین صاحب دیر سے جواب دینے کے لئے معذرت معاونین میں سب سے پہلے میری زوجہ محترمہ سمیرا طالش شامل ہیں اور ان کے علاوہ سعید احمد سجاد بھی میرے معاونین میں شامل ہیں ان سے گزشتہ 20 سال سے مشق سخن پر بات ہوتی رہتی ہے
 
Top