تعارف تعارف (عبید رضا)

رضا

معطل
السلام علیکم!
کروں مدح اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا
میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارہء ناں نہیں
شمشاد بھائی کے حکم پر ازراہ مجبوری تعارف لکھنا پڑرہا ہے۔مرتا کیا نہ کرتا۔۔۔

عبید رضا

ِِِِایک اہم بات عرض کردوں۔
میں نہایت نکما شخص ہوں۔میں اپنی غلطیوں،کوتاہیوں کی تمام اراکین سے ایڈوانس میں معافی چاہتا ہوں۔
کہئے ،" جا! معاف کیا۔"
جزاک اللہ عزوجل
 
شمشاد

لائبریرین
عبید بھائی میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید واثق ہے کہ آپ اس محفل میں بہت خوش رہیں گے۔

شاکر بھائی بھی فیصل آباد سے ہی ہیں۔

اب ذرا مزید تعارف ہو جائے :

1) تعلیمی قابلیت
2) بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر
3) ازدواجی حثیت
4) محفل کو سجنے سنوارنے میں آپ کیا مدد کر سکتے ہیں؟

فی الحال اتنا ہی
دیگر اراکین بھی آپ سے سوالات کریں گے
 
رضا

معطل
قرآن و سنت کے نور سے آراستہ عمومی تحریریں پیش کرنے کی سعادت مل جائے۔
عرض معروض
کچھ ہم سے کہیں کچھ ہم سے سنیں
 
دوست

محفلین
باضابطہ خوش آمدید۔
امید ہے آپ کی آمد سے ہمیں کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔۔
 
پاکستانی

محفلین
بہت خوشی ہوئی آپ کی محفل میں آمد پر اور اچھا لگا آپ کی تحریریں پڑھ کر، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔۔ آمین

اسی طرح لکھتے رہیے گا شاید اسی سے ہم جیسے گناہگاروں دنیا و آخرت سنور جائے۔
 
سگ عطار

اسلام و علیکم،
مزاج گرامی؟
الحمدُللہ علٰی کلی حال۔۔۔
جناب عبید رضا صاحب، آپ تو اب کچھ پرانے ہوچکے اس فارم پرشاید۔ مگر میں آپ سے بھی کچھ بعد میں آیا۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف دیکھ کر۔
سگ عطار کو محمدسجاد علی کہتے ہیں۔ سر تا پا عصیا ں کا زور ہے۔اس لئے دعاوں کی درخواست ہے۔ اللہ عزوجل اپنے پیاروں کے صدقے رحم فرمائے۔ آمین بجاہ نبئی الامین صلٰی اللہ علیہ وسلم
کریم اپنے کرم کا صدقہ لئیمِ بے قدر کو نہ شرما
تو اور گدا سے حساب لینا گدا بھی کوئی حساب میں ہے
 
رضا

معطل
راسخ نے کہا:
مرحبا رضا
یہ لو مدینہ سے دعا

خدا رضا سے راضی ہو جائے

سارے کہدو آمین
آمین
اے مقیم طیبہ تو روضے پہ جاکر
تو سلام میرا رو رو کے کہنا
کہنا سگ عطار پر تو کرم کر
دور دنیا کا ہر رنج و غم کر
تو سلام میرا رو روکے کہنا
 
رضا

معطل
سگ عطار

محمدسجادعلی نے کہا:
اسلام و علیکم،
مزاج گرامی؟
الحمدُللہ علٰی کلی حال۔۔۔
جناب عبید رضا صاحب، آپ تو اب کچھ پرانے ہوچکے اس فارم پرشاید۔ مگر میں آپ سے بھی کچھ بعد میں آیا۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف دیکھ کر۔
سگ عطار کو محمدسجاد علی کہتے ہیں۔ سر تا پا عصیا ں کا زور ہے۔اس لئے دعاوں کی درخواست ہے۔ اللہ عزوجل اپنے پیاروں کے صدقے رحم فرمائے۔ آمین بجاہ نبئی الامین صلٰی اللہ علیہ وسلم
کریم اپنے کرم کا صدقہ لئیمِ بے قدر کو نہ شرما
تو اور گدا سے حساب لینا گدا بھی کوئی حساب میں ہے
وعلیکم السلام
الحمدُللہ علٰی کلی حال۔۔۔
اللہ عزوجل ہمیں اور آپ کو تمام گناہوں سے محفوظ فرمائے۔
 
Top