تعارف تعارف غلام غوث سحر شیرازی

سحر شیرازی

محفلین
السلام علیکم!

کسی کی آرزؤوں کا ثمر ہوں
کسی کے واسطے رنجش کا گھر ہوں
نہ دیکھو اس طرح نظریں ملا کے
بہک جاؤں گا پھر آخر بشر ہوں
اثر پوچھو میرا اہل جنوں سے
خرد والوں میں شاید بے اثر ہوں
حقیقت میں غلام غوث ہوں میں
سخن والوں کی دنیا میں سحر ہوں
 

نایاب

لائبریرین
محترم غلام غوث "سحر شیرازی " صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔
یہ کیسے جانا کہ " حقیقت میں غلام غوث ہوں میں "
 
KwULv.png
 

سحر شیرازی

محفلین
شیرازی صاحب، خوش آمدید۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیے۔ کہاں سے ہیں؟ تعلیم؟ پیشہ؟ مشاغل؟
نام اور تخلص سے تو آپ آگاہ ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا ہوا ہے، پولیس آفیسر ہوں ، فیصل آباد سے تعلق ہے اور الحمد اللہ از خود شعری تخلیقی عمل سے وابستہ ہوں۔
 

سحر شیرازی

محفلین
السلام علیکم
جناب شیرازی صاحب خوش آمدید
خوش آمدید سحر شیرازی صاحب
تمام احباب کا حوصلہ افزائی پر شکریہ۔ مہربانی فرما کے کلام کے بارے میں بھی ماہرانہ رائے زنی فرمائیں۔
 
Top