تعارف تعارف: ڈاکٹر معظم

السلام علیکم
میں اپنا تعارف یہیں کرا دیتا ہوں، کیوں کہ میں اس فورم پر ابھی نیا ہوں اور مجھے ابھی سارے زمرے نہیں معلوم ہیں۔ بہر کیف مجھے لوگ ڈاکٹر معظم کے نام سے جانتے ہیں اور میں جنرل فیزیشین ہوں اور میرا تعلق انڈیا سے۔ اور پہلے بتا چکا ہوں کہ میڈیکل سائنس میں متعدد موضوعات پر اردو کتابیں لکھیں۔ اور میرے خیال میں تعارف کے لیے اتنا ہی کافی ہونا چاہیے۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ اگر مناسب خیال فرمائیں تو اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیں۔ مثلاً طب کی تعلیم کہاں سے حاصل کی اور ان دنوں کیا مصروفیات ہیں وغیرہ وغیرہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی اور آپ سے بغیر فیس کے بہت سے مشورے مل جائیں گے۔
 

وجی

لائبریرین
خوش آمید ڈاکٹر صاحب
امید ہے اچھا وقت گزرے گا آپکا یہاں
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور آپ اردو محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب !
“مجبوراََ “ خوش آمدید کہ رہا ہوں۔ اب ایک مستقل مریض کسی ڈاکٹر کو خوش آمدید کہنے کے سوا کہہ بھی کیا سکتا ہے۔ ہا ہا ہا۔ ڈاکٹر صاحب بندہ حقیر پر تقصیر بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مریض ہے۔ اگر بات کرتے کرتے مشتعل ہوجائوں تو سمجھ لیجئے گا کہ خون کا فشار بلند ہو گیا ہے اور اگر بولتے بولتے بے دم ہو کر خاموش ہوجایوں تو سمجھ لیجئے گا کہ ہو نہ ہو ہائپو ہو گیا ہے یعنی خون کے گودام مین چینی کا بحران ہو گیا ہے۔ فورا“ سے پیشتر اپنا ہنر آزمائیے گا ورنہ ۔ ۔ ۔

تفنن بر طرف! خوش آمدید جناب۔ آن لائن مفت مشورہ دیتے رہئے اور لوگوں کی دعائیں لیتے رہئیے
 
Top