م حمزہ
محفلین
نام بالکل یہی ہے یعنی محمد حمزہ ۔
جموں و کشمیر، ضلع بڈگام میں پیدا ہوا، پلا بڑھا۔ تھوڑی بہت ادھر ادھر تعلیم (نہ ہونے کے برابر) حاصل کی۔
سینتیس سالوں تک کشمیر اور بیرونِ کشمیر روز گار کی تلاش میں بھٹکتا رہا۔ یا تو کسی قابل تھا نہیں یا پھر اپنی غیر مشروط وفاداری کا بھر پور اظہار نہ کر سکا۔ وجہ جو بھی ہو، الحمد للہ میں مطمئن اور پُر سکون ہوں۔
بعد ازاں، واردِ ارضِ پاکِ سعودی عرب ہوا۔ تین سال سے کچھ عرصہ اوپرسے ادھرہی ہوں۔ اللہ کا احسان ہے یہ۔
یہاں آکر فراغت حاصل ہوئی تھی تو ایک روز نیٹ پر اس محفل سے تعارف ہوا۔
اکثر بیشتر یہاں آنا جانا رہا، شاید وقت گزاری کے لئے ہی۔
محفلین سے انس پیدا ہوا۔ ’قدرتی طورپر‘۔ کچھ عرصہ قبل اندراج کر لیا۔ یہ سوچ کر کہ سب اپنے ہی ہیں، اگر کبھی کوئی لغزش ہوئی بھی تو سنبھال لیں گے یا سدھار لیں گے، پی ایس اے نہیں لگائیں گے۔
بس۔ شاید میں نے تعارف سے کچھ زیادہ ہی لکھ دیا۔