اقرار مصطفی
محفلین
السلام علیکم ، احباب! آپ نے تعارف کے لیے کہا، تو حضرات، میرا اصل نام علی مصطفی ہے، جبکہ قلمی نام اقرار مصطفی ہے، میں تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش پذیر ہوں۔گورنمنٹ کالج ساہیوال سے ایم۔اے۔اردو کیا۔پھر ایم۔ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔ آج کل پرائیویٹ کالج، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور اردو استاد اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ میری پہلی غزل کی کتاب(اقرار) 2017 میں منظر عام پر آئی، حس پر احباب نے بڑی محبت سے نوازا۔ اس پر الفانوس غزل ایواڑ گجرانوالہ سے، پہلا ایوارڈ پھر بابا گرو نانک ایوارڈ ننکانہ صاحب سے، دوسرا ایوارڈ، نقیبی ایواڑ فیصل آباد سے، اور بزمِ انجم رومانی ایوارڈ ،لاہور سے ملا۔ (اقرار) سے ہی حمد ، نعت اور غزلوں کی لڑی آپ احباب کی نظر کر رہا ہوں۔
اب 2020 میں (درکار) کے نام سے دوسرا شعری مجموعہ منظر عام پہ آ چکا ہے۔
مختصر یہ کہ
وہ جس کو کہتی ہے اقرار مصطفی دنیا
وہی ہوں میں یہ تعارف ہے مختصر میرا
اب 2020 میں (درکار) کے نام سے دوسرا شعری مجموعہ منظر عام پہ آ چکا ہے۔
مختصر یہ کہ
وہ جس کو کہتی ہے اقرار مصطفی دنیا
وہی ہوں میں یہ تعارف ہے مختصر میرا