تعارف تعارف

عارف

محفلین
السلام علیکم،

اچھا جی تو ریت کے مطابق میرا تعارف پیش ہے- بندے کو عارف زبیری کہتے ہیں- پیدائش میری لاہور کی ہے تاہم آجکل پڑھائی کی غرض سے تامپرے، فنلینڈ میں مقیم ہوں- پیشہ کے اعتبار سے میں (Software Engineer) ہوں-

کچھ اس فورم میں interest کی وجوہ عرض کئے دیتا ہوں: اردو تختی کے مروج ہونے کے باوجود انٹرنیٹ پر یونیوکوڈ اردو میں بہت کم مواد موجود ہے- اس ضمن میں اس فورم، اس سے ملحقہ پروجیکٹس اور دیگر بہتریوں کی وجہ سے تکنیکی مسائل کا حل سبکے لئے موجود ہوگیا ہے اور اردو زبان میں کتابیں اور دیگر مواد جمع ہورہا ہے جو ایک بڑا سنگ میل ہے- اس میں اس فورم کے ممبران کا بڑا کردار ہے-

باقی، وقت کے ساتھ راز فاش ہوتے رہیں گے :D
 

زیک

مسافر
خوش‌آمدید عارف۔ امید ہے آپ محفل میں آتے جاتے رہیں گے اور سافٹ‌ویر انجنیر ہونے کے ناطے اردو ویب کے کام میں ہمیں مشورہ بھی دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف نے کہا:
السلام علیکم،

اچھا جی تو ریت کے مطابق میرا تعارف پیش ہے- بندے کو عارف زبیری کہتے ہیں- پیدائش میری لاہور کی ہے تاہم آجکل پڑھائی کی غرض سے تامپرے، فنلینڈ میں مقیم ہوں- پیشہ کے اعتبار سے میں (Software Engineer) ہوں-
:D

عارف ذرا بتائیں کہ کس فیلڈ‌میں سٹڈی کر رہے ہیں اور کس یونیورسٹی سے؟
 

عارف

محفلین
شکریہ یارو!

اس پیغام پر ابھی واپس آنا ہوا :roll: - اردو فورم کا اپنا ہی نشہ ہے ورنہ اس سے پہلے میرا کسی بھی فورم پر گوگل کے ذریعے صرف کسی مواد کی تلاش کے نتیجے میں ‌ہی جانا ہوا ہے- چنانچہ یہاں تو آنا جانا رہے گا-

کچھ عرصہ client and server side scripting کا تجربہ رہا ہے اسلئے اسمیں مشورے تو حاضر ہیں- اگر وقت نے اجازت دی تو کچھ کام میں بھی شامل ہونے کی کوشش کروں گا-

نبیل، میں “سگنل پراسیسنگ“ میں ماسٹرز کر رہا ہوں- تامپیرے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی - Tampere University of Technologyسے-
 
Top