تعارف تعارف

سعادت

تکنیکی معاون
محفل کا رکن تو میں کافی عرصے سے ہوں (میری تاریخِ شمولیت 18 دسمبر 2007 ہے)، لیکن محفل کے اکثر چکر خاموش قاری کی حیثیت ہی سے لگتے ہیں۔ کل ایک دھاگے میں شمشاد بھائی نے پکڑ لیا اور تعارف کے زمرے میں جانے کی ہدایت کی، چنانچہ یہاں موجود ہوں اور بیٹھا سر کُھجا رہا ہوں کہ کیا لکھوں۔۔۔

خیر، مجھے سعادت کہتے ہیں۔ (میرا نام رکھتے ہوئے مجھ سے مشورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا تھا، اس لیے اپنی وجہ تسمیہ سے قطعاً ناواقف ہوں۔)

پیشے کے لحاظ سے سوفٹویئر انجینیئر ہوں، اور اسلام آباد میں مقیم ہوں۔ ایک عدد بلاگ بھی رکھتا ہوں جو اکثر میری عدم توجہی کا شکار رہتا ہے۔

مشاغل بے شمار ہیں اور بدلتے رہتے ہیں۔ ایک مستقل مشغلہ وقت ضائع کرنا اور پھر اس کے نتائج بھگتنا ہے۔ ٹیکنالوجی کے موضوعات دلچسپ لگتے ہیں۔ ٹائپوگرافی اور ڈیزائن سے بھی لگاؤ ہے۔

مزید آپ جو بھی پوچھنا چاہیں، پوچھ لیں۔ میری کوشش ہو گی کہ جلد از جلد جواب دے سکوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اپنے پیشے کےمتعلق کچھ بتائیں کہ کس قسم کے سافٹویر بنا رہے ہیں اور کس ادارے سے منسلک ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید سعادت صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ آپ کا بلاگ بھی خوب ہے لیکن آپ نے درست لکھا کہ آپ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ امید ہے محفل پر تشریف لاتے رہیں گے۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
سعاد ت مندی ہے آپ کی قبلہ کہ آپ نے شمشاد بھائی کے ہاتھوں سہی پکڑائی دے کر تعارف کی لڑی میں قدم رنجہ کیا۔ آپ کے بارے میں مختصر ہی سہی جان کرخوشی ہوئی ، ہم آپ کو اردو محفل میں خو ش آمدید کہتے ہیں امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ والسلام
 

سعادت

تکنیکی معاون
آپ تمام دوستوں کا بہت شکریہ۔ :)

اپنے پیشے کےمتعلق کچھ بتائیں کہ کس قسم کے سافٹویر بنا رہے ہیں اور کس ادارے سے منسلک ہیں۔

میں ایک مقامی، نجی انجینیئرنگ فرم کے سوفٹویئر کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ آجکل صوتی کمیونیکیشن کے ایک پروجیکٹ سے منسلک ہوں، جس میں میرے کام کا زیادہ تر تعلق پروجیکٹ کی نظامت میں معاونت کرنے والے اور کلائنٹس کے استعمال میں رہنے والے سوفٹویئرز کی ڈویلپمنٹ اور دیکھ بھال سے ہے۔
 
ارے واہ تو یہ اپنے وہی پرانے الٹے سیدھے سعادت بھائی ہیں۔ جس دن تعارف پوسٹ کیا گیا اس روز میں عجلت میں کہیں نکل رہا تھا تو دھاگہ کھول کر دیکھ نہ سکا۔ لیکن راستے میں کش مکش کا شکار رہا کہ محفل میں غالباً ٹھیک اسی نام سے ایک رکن پہلے سے موجود ہیں بلکہ خاصے پرانے رکن ہیں یا یوں کہیں کہ میری آمد سے قبل کے ہیں، تو یہ بھلا نئی شخصیت ٹھیک اسی نام سے کیوں کر اندراج کر پانے میں کامیاب ہوئی۔ اب جا کر راز سے پردہ اٹھا کہ موصوف آفیشیلی اب تک غیر معروف تھے۔ :)
 

عثمان

محفلین
جتنی سست آپ کی مراسلہ سازی ہے اس لحاظ سے آپ کے ہر ایک نئے مراسلے کے بعد آپ کو یہاں خوش آمدید کہنا چاہیے۔ :)
محفل میں خوش آمدید! :)
 
دیر سے سہی مگر پکڑائی میں تو آئے آپ کچھ لوگ تو ایسے ہیں کہ بس گم ہوئے تو پھر نہیں لوٹے خیر بہت بہت خوش آمدید ۔۔۔
قبلہ ۔۔! اللہ آپکو اپنی رحمتوں کی چادرمیں لپیٹ کے رکھے سلامت رہیں۔۔خوش رہیں اور آتے رہیں محفل پر۔۔بلاگ شاندار ہے ۔۔اک نظر ہم نے ڈالی مزید آپکے مراسلات عالیہ کا انتظار رہے گا۔۔سوفٹ ویئر انجینئر ہیں تو ہماری کچھ رہنمائی فرمائیں اللہ آپکو جزاء دے ۔۔اللہ آپ کو نام کی طرح اپنا سعادت مند بندہ بنا لے اور دنیا آخرت میں سعادتیں آپکے نصیبے میں لکھ دے آمین
 
Top