تعارف تعارف

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اردو ویب پر نیرنگ خیال کی بدولت آیا ھوں۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خوش آمدید تیمور۔۔۔ آ ہی گئے ہو تو لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی کروا دیتے۔۔۔ یا اس ضمن میں ہم ہی کوئی زحمت کریں۔۔۔ :)

تیمور ہمارے دفتری ساتھی ہیں۔۔ اور بہت ہی ہنس مکھ اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کو اردو ویب تک تو ہم لے آئے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ ان کو نشہ کی عادت ڈالنی ہے :)
 
فارقلیط رحمانی

آپ کے دفتری ساتھی اور تعارف اس قدر مختصر!
دفتری ساتھی کا تعارف تو اس قدر ہونا چاہیے کہ دفتر کے دفتربھرجائیں۔
مزید تعارف پیش کیجیے، یا تیمور صاحب کو ہدایت دیجیے کہ موصوف اپنا تعارف پیش کریں۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
تیمور غالباً اس لیے جواب نہیں دے رہے کہ ان کو اردو کے حروف کی بورڈ پر نہیں ملتے۔۔۔ تو وہ سارے دبا دبا کر دیکھتے ہیں کہ کس سے کیا بنتا ہے۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ روزے میں اس قدر بھاری بھرکم الفاظ کا استعمال کرنے سے گریزفرمائیں لوگوں کی طبعِ نازک پر بارکا اندیشہ ہے
لاحول میاں۔۔۔ اک لفظ کے مقابلے میں جو لغت ابو کلام چھاپ دی ہے۔۔۔ اب اس کا کیا کریں ہم۔۔۔۔۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
وہ اپنے گھر محو استراحت ہونگے اس وقت۔۔۔ ۔۔ :p
تو یوں سمجھیے کہ آپ کو ہے حکمِ اذاں
اور
انہیں بسترِ استراحت سے بیدارکرنے کے لیے پکاریے:
الصلوٰۃ خیر من النوم
رمضان کریم میں تو قیام اللیل کی اپنی ٖفضیلت ہے۔
اور
ان کے ساتھ آپ بھی قیام اللیل کیجیے۔
ہم سے بیماروں کے لیے دُعا فرمائیے۔
 
Top