میرا نام عادل ہے اور میں بیس سال سے بچوں کے ادب سے وابستہ ہوں۔ بے شمار تحریریں اور دس ناول لکھ چکا ہوں۔ مزید تعارف کے لیے http://adilminhaj.sitesled.com
خوش آمدید عادل منہاج۔ آپ کے چند ناول اور تحاریر میں نے پڑھی ہیں اور بلاشبہ آپ بہت کمال کا لکھتے ہیں۔ آخری ناول شاید "زندہ زمین" ہی پڑھا تھا جو کہ بے حد پسند آیا۔
امید ہے آپ کی یہاں آمد اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔
نیک تمناؤں کے ساتھ۔
اور ہاں زندہ زمین تو کچھ عرصے پہلے میرے ہاتھوں میگزین کی زینت بنا تھا- اس کے بعد میگزین پڑھنے کا ٹائم ہی نہیں ملتا اس لیے اندازہ نہیں کہ آپ نے مزید کچھ لکھا کہ نہیں-
خوش آمدید عادل منہاج صاحب ۔ صاحب بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ مجھ سے زیادہ چھوٹے تو نہیں ہوں گے۔ میں بزعمِ خود اپنے کو بہت بزرگ سمجھتا ہوں 57 سال کی عمر میں اور ہر رکن کو برخوردار سمجھ کر پیار سے ’تم‘ کہہ کےمخاطب کرتا ہوں۔
خوشی ہوئی جان کر۔ دوسری کتابیں بھی یاں مہیا کریں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ میں دراصل ویک اینڈ پر نیٹ استعمال نہیں کرتا اس لیے فوری شکریہ ادا نہ ہو سکا۔
اعجاز صاحب آپ بے شک مجھے صاحب کہ لیں ۔ ویسے میری عمر 36 سال ہے۔
گویا کہ ماشاء الہ 16 سال کی عمر سے لکھ رہے ہیں!! میں نے سوچا تھا کہ پچیس تیس سال کی عمر سے لکھنا شروع کیا ہو تو اب پچاس کے تو ہو گئے ہوں گے۔
اب صاحب کہنے کی کیا ضرورت آپ۔۔۔ تم کو!ٓ!!