تعارف تعارف

السلام علیکم۔ میرا نام روشان ھے اور میں پہلے سن رائز ایف ایم پر پروگرام صدائے شب کرتا تھا آجکل آواز ایف ایم پر کہی ان کہی کرتا ھوں۔ اردو ادب و شاعری سے متعلقہ پروگرام کرتا ھو۔ کیا پروگرام کے لئے اردو میں کوئی مناسب لفظ موجود ھے؟
 
فلسفی

محفلین
محفل میں خوش آمدید روشان صاحب۔

پروگرام کے لیے غالبا "برنامج" کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جو عربی زبان کا لفظ ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم۔ میرا نام روشان ھے اور میں پہلے سن رائز ایف ایم پر پروگرام صدائے شب کرتا تھا آجکل آواز ایف ایم پر کہی ان کہی کرتا ھوں۔ اردو ادب و شاعری سے متعلقہ پروگرام کرتا ھو۔ کیا پروگرام کے لئے اردو میں کوئی مناسب لفظ موجود ھے؟
اُردو میں بھی پروگرام لفظ ہی رائج ہے اور یہی لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر آرجے یا میزبان کے لئے صداکار کا لفظ استعمال ھوتا ھے تو سٹوڈیو کو صدا سرا کہیں گے یا کوئی اور متبادل لفظ موجود ھے؟
آپ اردو متبادلات استعمال کر لیجیے تاہم چونکہ صدا سرا کا لفظ رائج نہ ہے اس لیے معنی کی ترسیل کے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ اسی طرح پروگرام کے لیے اگر آپ لائحہ کار یا کوئی اور لفظ استعمال کریں گے تو سامعین شاید آپ کی بات کو سمجھ نہ پائیں گے۔ یہ دو طرفہ ٹریفک ہے صاحب؛ اس لیے فی زمانہ بہتر یہی ہے کہ جو لفظ رائج ہو جائے، اسے اپنا لیا جائے۔ اردو زبان میں یوں بھی دوسری زبانوں کے الفاظ کو مستعار لینے کی روش عام ہے اور ہماری دانست میں، اس میں کوئی خاص مضائقہ بھی نہیں الا یہ کہ اس حوالے سے مربوط اور جامع اقدامات قومی سطح پر کیے جائیں جس کے دور دور تک کوئی آثار نہ ہیں۔
 
Top