تعدد، ارتعاش اور جیومیٹری یعنی فریکوئنسی، ریزونینس اور جیومیٹری

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب صورت مظاہرہ ہے۔جیو قیصرانی بھائی
میرے خیال میں ان جیومیٹریکل ڈیزائنز کا بنیادی انحصار سیاہ پلیٹ کے چوکور ساخت پر ہوگا۔
اور غالباِ یہ دھاتی ہو گی جو ان آوازوں (100 - 6000) کی فریکویسیز کو بہتر انداز میں ٹرانسفر کر تی ہیں ۔
اگر یہ میٹل والی بات درست ہو تویہ سب ڈیزائنز ہر میٹل میں مختلف بھی ہوں شاید۔
اگر یہ پلیٹ ہموار اور گول ہو تو یہی کھیل شاید مختلف قطر کے بدلتے دائروں تک رہے۔کمپریشن اور ریئر فیکشن کے یکساں اور ہمہ جہت انعکاس کی وجہ سے۔
 
سید ذیشان

محفلین
سلو موشن کیمرے سے غالباً

سلو موشن ضروری نہیں ہے۔ بس کیمرے کا کیپچر ریٹ (فریم ریٹ) اور سپیکر والی فریکونسی ایک جتنی ہونی چاہیے۔ پانی اوپر نیچے جانے والا ایفیکٹ aliasing سے آتا ہے، جب کیمرے کی اور سپیکر کی فریکونسی مختلف ہو۔
 
یہ والا ایفیکٹ صرف کیمرے سے بنائی وڈیو میں نظر آئے گا۔
سلو موشن ضروری نہیں ہے۔ بس کیمرے کا کیپچر ریٹ (فریم ریٹ) اور سپیکر والی فریکونسی ایک جتنی ہونی چاہیے۔ پانی اوپر نیچے جانے والا ایفیکٹ aliasing سے آتا ہے، جب کیمرے کی اور سپیکر کی فریکونسی مختلف ہو۔

کیا ،آپ کا مطلب ہے کہ پانی والا تجربہ کیمرے کے بغیر دیکھنا ممکن نہیں؟
 
Top