خوش آمدید
اردو محفل میں خوش آمدید خواجہ صاحب ۔
کچھ اور بھی تعارف کرائیں ۔ کراچی میں کہاں اور کیا مشاغل ، کیا میدان عمل وغیرہ ؟
جیسے جیسے آپ محفل میں شریک ہو تے رہیں گے پ پر نہ صرف انگوٹھے بلکہ محفل کے اور بھی دریچے وا ہوتے رہیں کہ البتہ وفاداری بشرط استواری شرط ہے ۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجیئے گا۔ پھر تیل دیکھیے اور تیل کی دھار ۔میرے لئے یہ محفل کچھ نئی ہے، اس لیے بہت سی چیزوں سے واقفیت میں کچھ وقت لگے گا۔ لیکن اگر کوئی صاحب ازراہ کرم کچھ رہنمائی کر دیں تہ میں تہ دل سے ممنون ہوں گا۔
اگر کسی تحریر پر کوئی اظہار پسندیدگی کرے انگوٹھا دکھا کر تو اس کے مناسب جواب یا شکریہ کس طرح ممکن ہے؟
السلام علیکم
محفل کے سب احباب کو خاکسار کا سلام۔ میرا تعلق کراچی سے ہے لیکن تلاش رزق میں وطن بدر ہوں۔ سانسوں کی لڑی سلامت رہی تو گفتگو کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا، انشا اللہ۔