تعلیم بالغان

بیٹی کی شادی کے ہنگاموں کی وجہ سے ایک طالبہ کو اسکول کی کافی چھٹیاں کرنی پڑیں ۔

پڑھائی کے وقفے کے دوران دو طالب علموں نے اپنے بچوں کا رشتہ آپس میں طے کر دیا ۔

پوتی کی پیدائش کی خوشی میں ایک طالبعلم نے پوری کلاس میں مٹھائی تقسیم کی ۔

بچے پریشان تھے کہ ان کے والدین اسکول سے ابھی تک نہیں لوٹے ۔

گود میں بچے کے رونے کی وجہ سے شاگرد کو سبق دہرانا مشکل ہو رہا تھا ۔