تعلیم دشمن عناصرنے ایک اور اسکول تباہ کردیا

تعلیم دشمن عناصرنے ایک اور اسکول تباہ کردیا
08 ستمبر 2014 (13:20) قومی

  • news-1410164363-2690_large.JPG
  • news-1410164363-2690_large.JPG
  • news-1410164363-2690_large.JPG
باجوڑ ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک )تحصیل ناوگئی میں تعلیم دشمن دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تباہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناوگئی کے علاقے کمانگرہ میں تعلیم دشمن دہشت گردوں نے لڑکیوں کے پرائمری سکول کو دھماکہ خیر مواد سے تباہ کردیا ہے ، بارودی مواد گرلز سکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔واضح رہے کہ مذ کورہ سکول پہلے بھی تباہ کیا گیا تھاجس کے بعد حکومت نے اسے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/08-Sep-2014/141073
 
سکول ایک قومی دولت ہیں جہاں اس ملک کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر نے کی سعی کرتے ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے. پاکستان کے حکام کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران پانچ سو کے قریب تعلیمی ادارے شدت پسندی کے کارروائیوں میں تباہ ہو چکے ہیں ۔ طالبان دہشتگردوں کی سکول دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے۔ قرآنی احکامات کی صریح اور کھلی خلاف ورزی کر کے بھی یہ نام نہادطالبان دہشتگرد اسلام اور شریعت کا ڈھول پیٹ رہے ہیں. اُن کی جہالت کا سب سے بڑا شاہکار بچوں کے سکولوں کا نذرِ آتش کرنا اور طالب علموں کا قتل ہے۔
ا ن دہشت گردوں کا سکولوں کی تباہی اور سکول دشمنی کا رویہ بتاتا ہے کہ وہ جاہلان ہیں. سکول دشمنی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام میں دلچسپی ہے بلکہ یہ تو اسلام ،پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں کیونکہ یہ ہمیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ سکولوں کو جلانے اور طالب علموںپر حملوں کے معاملہ میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر خلاف ہیں۔
 
Top