ت
تعلیم و تربیت اسلامی
مہمان
علامہ محمد ارشد القادری جو کہ 1991 سے داتا دربار مسجد لاہور میں عوام الناس کے ہمہ نوعیت سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اسلامی تحریک اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ اس کا مرکز لاہور (پاکستان) سے مریدکے براستہ جی ٹی روڈ جاتے ہوئے شیخ ہسپتال سٹاپ سے مغرب کی طرف مین روڈ سے تقریبا ایک کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ اس کا نام جامعہ اسلامیہ رضویہ ہے۔ یہ علاقہ رچناٹاؤن کہلاتا ہے۔ یہ فیروز والا گاؤں اور فیروزوالا تحصیل کی سر زمین ہے۔ اس تحریک کا مقصد دنیا کے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت قائم کرنا، ان کے درمیان باہمی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا اور امت مسلمہ میں استحکام پیدا کرنا ہے۔