میں اس سے ملا۔ تفسیر سے ایک ملاقات
تفسیر سے ملئے۔
ڈاکٹر افتخار راجہ: تو تفسیر صاحب آپکا پورا نام کیا ہے؟
تفسیر: سید تفسیر احمد
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ آ پ کی عمر کتنی ہے؟
تفسیر: پہلے آپ بتائے، پھر ماوراء بتائیں گی، اسکے بعد آصف صاحب کی باری ہوگی، فریب بھی ھمت سے کام لیں جو فاروق صاحب کو بتانے پر مجبور کرے گا اور اس دوران میں بھول جاؤں گا کہ آپ کا سوال کیا تھا۔ آگے چلئے۔
ڈاکٹر افتخار راجہ ۔ آپ کی جائے پیدائیش ؟
تفسیر۔ روشنیوں کا شہر، کراچی۔
ڈاکٹر افتخار راجہ ۔حاضر مقام؟
تفسیر۔ستاروں کا شہر ، لاس انجیلس
ڈاکٹر افتخار راجہ ۔مصروفیت کیا ہے؟
تفسیر۔لکچرار کمپوٹر سائینس
ڈاکٹر افتخار راجہ ۔تعلیمی قابلیت؟
تفسیر۔بی۔ایس سی ( فزکس اینڈ میتھ )ڈی جے سائینس کا لج، کراچی، ایم ایس (کمپوٹر سائینس ) یو سی ایل اے ، لاس انجیلس
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ مشاغل ویب کے علاوہ؟
تفسیر۔کیمپینگ، بیک پیکینگ، جِم، سوشل ایکٹیویسٹ ، ادیب اور ( آدھا) شاعر۔میں علم عروض سے واقف ہوں لیکن شاعری میں ابھی طفل ہوں۔
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
تفسیر۔اگر آپ یہ سوال کرتے کے کہ میں کتنی زبانیں بول سکتا ہوں ، پڑھ سکتا ہوں ، لکھ، سکتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں تو میں شیخی بگھار سکتا۔ روانی سے تو ایک بھی نہیں بول سکتا امریکہ میں اتنا وقت گزارنے کے بعد نہ تو اپنی زبان روانی سے آتی ہے اور نا ہی امریکنوں کی زبان ۔
ڈاکٹر افتخار راجہ۔اور آپ کابڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
تفسیر۔ ڈیزنی لینڈ جاؤں گا۔
۔ دراصل میں جب 16 سال کا تھا تو میں 100 گول بنائے تھے جس میں سے85 مکمل ہوچکے ہیں۔ کچھ باقی ہیں وہ بھی انشاء اللہ پورے ہو جائیں گے۔ آخیری گول ساری دنیا کا سفر کروز (پانی کے جہاز) میں کرنا ہے۔
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ تفسیر صاٍحب آپ بہت بہت شکریہ میں یہ انٹرویو کیسی بھی فورم ممبر کے ساتھ پورا نہ کرسکا ہوں آپ کی نوازش ہے کہ آپ نے مجھے کامیاب بنایا اور میں آپ کو چائے تک نہیں پلائی۔
تفسیر۔ آپ اتنی آسانی سے نہیں چھوٹ سکتے۔ اگلی بار جب ملاقات ہوگی تو باتیں کم اور چائے زیادہ۔
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ بہت اچھا، حضور۔
تفسیر۔اللہ حافظ
ڈاکٹر افتخار راجہ۔ اللہ حافظ