تفیہم القرآن جلد دوم۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
شائستہ نے یہاں جلد دوم پر کام شروع کر دیا ہے اس لئے کہ جلد اول پر کام میں نے یہاں شروع کروا رکھا ہے اگرچہ اب تک زیادہ کچھ نہیں ہو سکا ہے۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ قرآن ڈیٹا بیس پروجیکٹ کے لئے کیوں کہ ترجمے کی فائل علیحدہ ہونی چاہئے اس لئے ترجمہ اور تفسیر دونوں کو ملایا نہ جائے۔ آف لائن الگ الگ فائلیں بنائ جائیں۔ اور یہاں ایک پیغام میں پہلے ترجمہ، اور اگلی پوسٹ میں وہ تفسیری نوٹس جن کے حوالے ترجمے کی پوسٹ میں دئے جا چکے ہیں۔
امید ہے کہ یہ سب کو قابلِ قبول ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
اتفاق سے یہاں میرے پاس تفہیم کا نسخہ نہیں ہے۔ لیکن جہاں تک میرا خیال ہے اس میں ترجمے میں بریکیٹ میں آیہ نمبر ہے اور چھوٹے سائز میں تفسیری نوٹ کا حوالہ نمبر۔ یوں کیا جا سکتا ہے کہ آیت نمبر کو آیت سے پہلے رکھا جائے اور تفسیری نوٹ کے نمبر کو اس کے ہی مقام پر ت۔۱، ت۔۲ وغیرہ کے نشانوں سے۔ یہ بھی چاہے قوسین میں‌ہوں، یا قوسین سے باہر، محض کاما کی علامت سے تترجمے کے تسلسل میں وقفہ ڈالتے ہوئے۔
کیا خیال ہے۔ شگفتہ اور مہوش بطور خاص اپنی رایوں کا اظہار کریں۔
 
شائستہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

ٹھیک ہے اعجاز جی
 
زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
اس میں ترجمے میں بریکیٹ میں آیہ نمبر ہے اور چھوٹے سائز میں تفسیری نوٹ کا حوالہ نمبر۔ یوں کیا جا سکتا ہے کہ آیت نمبر کو آیت سے پہلے رکھا جائے اور تفسیری نوٹ کے نمبر کو اس کے ہی مقام پر ت۔۱، ت۔۲ وغیرہ کے نشانوں سے۔

تفہیم میں ترجمے میں آیت نمبر نہیں ہے بلکہ جس طرح مودودی صاحب نے ترجمہ کیا ہے (بقول ان کے ترجمانی) تو ترجمے کو آیت کے حساب سے تقسیم کرنا بھی مشکل ہے۔

تفسیر کے لئے ترجمے میں footnote نمبروار ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نہوش یہاں آئیں تو مشورہ دیں کہ قرآن کے ترجموں کے ڈیٹا بیس میں‌تفیہم کو کس طرح استعمال کیا جائے۔ یہ پروجیکٹ ان کا ہی بے بی ہے۔
 
شائستہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
نہوش یہاں آئیں تو مشورہ دیں کہ قرآن کے ترجموں کے ڈیٹا بیس میں‌تفیہم کو کس طرح استعمال کیا جائے۔ یہ پروجیکٹ ان کا ہی بے بی ہے۔
مہوش ، پلیز ادھر بھی دیکھ لیں ، ہم انتظار کررہے ہیں‌ آپ کی رائے کا
 
الف عین

لائبریرین
زکریا اور نبیل۔ کتاب کے اصل ےانے بانے میں بھی لوگوں نے تبصرے کر دئے ہیں،۔ ان پیغامات کو میں یہاں منتقل نہیں کر پا رہا کہ شاید حقوق کا سوال ہے۔ مسلم اور امریکن کے پیغامات یہں منتقل کر دیں۔
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب میں نے تقسیم کر دیا ہے۔ ویسے اب ناظم والے اختیارات کی آپشن صفحے کے آخر میں لیجنڈ کو کلک کریں تو آُ کو نظر آ جائیں گی۔
 
Top