تقریر

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھیا آپ کسی کو ٹیگ کریں ناں
نایاب چاچو آپ دیکھئے تو

یہ لیں ساروں کو ہی کر دیا ہے:

پہلے کچھ ٹیگنگ ہو جائے:
استادِ محترم الف عین، محمد وارث صاحب، شاکرالقادری صاحب، الف نظامی صاحب، محمد خلیل الرحمٰن صاحب
ابن سعید صاحب، حسیب نذیر گِل صاحب، فاتح صاحب، نیرنگ خیال صاحب، زین صاحب، zeesh بھائی، فرخ منظور صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی، چھوٹاغالبؔ، نیلم آپی، تبسم آپی، سارہ خان صاحبہ، فرحت کیانی صاحبہ، ناعمہ عزیز آپی، عائشہ عزیز آپی، محمداحمد بھائی، رانا صاحب، زحال مرزا بھائی، سیدہ شگفتہ صاحبہ، روحانی بابا صاحب، باباجی صاحب، برگ حنا آپی، محمود احمد غزنوی صاحب، احمد بلال بھائی، مدیحہ گیلانی صاحبہ، مہ جبین صاحبہ، شمشاد بھائی، ساجد بھائی، قرۃالعین اعوان صاحبہ، شاہد شاہنواز صاحب، محمد امین بھائی۔

اب ایک سپیشل ٹیگ مقدس آپی کے لئے
مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں تو شاید کوئی مدد نہ کر پاؤں بھیا پر اس تھریڈ کو فالو کروں گی۔ موضوع کافی مزے کا اور مشکل سا ہے۔

مجھے تو ابھی عنوان میں ہی مسئلہ لگ رہا ہے:
ایسے ہونا چاہیے تھا
"درد کا حد سے بڑھنا ہے دوا ہو جانا"
مگر لگتا ہے کہ دینے والوں نے مصرع ہی بدل دیا ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
میرے ایک دوست کو اص موضوع پہ تقریر چاہیے، یونی ورسٹی میں مقابلہ ہے۔
"درد کا حد سے بڑھنا ہے ہوا ہو جانا"
مدد پلیز۔
"درد کا حد سے بڑھنا ہے دوا ہو جانا "
درد جب حد سے زیادہ بڑھے تو بیہوشی یا غشی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔ اور مریض اس درد کو محسوس نہیں کر سکتا ۔ سو کہہ دیا جاتا ہے کہ " درد حد سے بڑھا تو دوا بن گیا "
مزید الفاظ کی تلاش جاری ہے ۔ جیسے ہی ملے لکھتا ہوں ۔ ویسے موضوع کیا ہے اس " درد " کی " دوا " ہوجانے کا ۔
تعلیمی سیاسی یا معاشرتی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
"درد کا حد سے بڑھنا ہے دوا ہو جانا "
درد جب حد سے زیادہ بڑھے تو بیہوشی یا غشی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔ اور مریض اس درد کو محسوس نہیں کر سکتا ۔ سو کہہ دیا جاتا ہے کہ " درد حد سے بڑھا تو دوا بن گیا "
مزید الفاظ کی تلاش جاری ہے ۔ جیسے ہی ملے لکھتا ہوں ۔ ویسے موضوع کیا ہے اس " درد " کی " دوا " ہوجانے کا ۔
تعلیمی سیاسی یا معاشرتی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

میں بلال کا بھائی ہوں۔
یونی ورسٹی میں تقریر کرنی ہے تو موضوع تعلیمی اور معاشرتی ہو تو زیادہ اچھا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
میں بلال کا بھائی ہوں۔
یونی ورسٹی میں تقریر کرنی ہے تو موضوع تعلیمی اور معاشرتی ہو تو زیادہ اچھا ہے۔
اردو میڈیم طلباء کو انگریزی بولنے کا شوق تو ہوتا ہے مگر یہ سوال اس شوق کی راہ میں اک دیوار بن کر کھڑا ہوجاتا ہے کہ انگریزی بولی کیسے جائے ؟اور اس شوق کی تکمیل کے لیئے انگریزی کو اردو فائی کر کے بولنا آسان راستہ سمجھتے ہیں ۔اور گرائمر کی ادائیگی اور ذخیرہ الفاظ کے استعمال کی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں ۔ اور ان غلطیوں پر یہ مضحکہ خیز عذر تراشتے ہیں کہ ہم ایسے انگریزی کا حلیہ بگاڑ تے انگریز کے ہم پر دو سو سالہ حکومت کا بدلہ لیتے ہیں ۔کچھ ایسا ہی حال آج کل ہمارے نوجوان اردو کا کر رہے ہیں ۔ اردو کو انگریزی میں گڈ مڈ کر کے اردو سے اس کے پاکستان کی قومی زبان ہونے کا بدلہ لے رہے ہیں۔ یہ زیادہ تر ان لوگوں کے گھروں میں پلے بڑھے نوجوان ہیں جن کے اندرون خانہ پاکستان کو گالیاں دی جاتی ہیں اور اسلام کا مذاق اڑایا جاتا ہے‘ ان ہی قسم کے کچھ لوگ پی ٹی وی پر بھی پائے جاتے ہیں جو ڈراموں میں تو خالص اردو بولتے ہیں ڈرامہ نویس چونکہ لکھاری ہوتے ہیں اور پاکستانی قلم کار کی ادبی سوچ چاہے جیسی بھی ہو اس کی زندگی کی سوچ پاکستان اور صرف پاکستان ہے‘ وہ اگر اسلامی ذہن کا مالک ہے تو بھی اور اگر اس کے ذہن میں ترقی پسندی یا مغربیت کا راج ہے پھر بھی وہ پاکستان کی سر زمین سے مخلص ہے وہ اس زمین پر اسلام کا بول بالا چاہتا ہے یاسوشل ازم یا لبرل ازم کو ترقی کا حوالہ جانتا ہے وہ سب کچھ اسی مٹی کے لئے سوچتا ہے جسے پاکستان کہتے ہیں ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا اس قسم کے موضوع پر تقریر مناسب رہے گی ۔ ؟
 
بلال سے ناراض رہیں بے شک
مگر آگہی کی شمع جلانے میں دیر نہ کریں محترم بھائی
پہلے بلال یہ تو بتائے کہ کس ٹائپ کی تقریر کرنی ہے سنجیدہ یا پرمزاح یا آج کل چھچوری ٹائپ کی تقاریر جو یونیورسٹیز میں عام طور پر ہوتی ہیں۔۔:)
ویسے نایاب بھائی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت ہے؟؟؟:rolleyes:
 

نایاب

لائبریرین
پہلے بلال یہ تو بتائے کہ کس ٹائپ کی تقریر کرنی ہے سنجیدہ یا پرمزاح یا آج کل چھچوری ٹائپ کی تقاریر جو یونیورسٹیز میں عام طور پر ہوتی ہیں۔۔:)
ویسے نایاب بھائی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت ہے؟؟؟:rolleyes:
یہ تو مجھے بھی سمجھ نہیں آرہی کہ تقریر کی بنیاد کیا ہوگی ۔ ؟
اور آپ لکھ سکتے ہیں ۔ مجھے یہ کامل یقین ہے ۔ محترم بھائی
 
Top