تلاشِ گُم شُدہ

ساجد

محفلین
خواتین و حضرات آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اُردُو محفل کے چیف ایگزیکٹو جناب نبیل صاحب کافی دنوں سے لاپتہ ہیں۔ اُردُو محفل کا کونہ کونہ چھان مارا لیکن ان کا کوئی اتا پتا نہیں مل رہا۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہو اور بعد ازاں جرمنی سے پاکستان پہنچا دیا گیا ہو تا کہ تاوان وصول کرنے میں آسانی رہے۔ اُردو محفل کے شعبہ جاسوسی کو اطلاع کی جاتی ہے کہ اپنے کبوتر ، گھوڑے اور گدھے دوڑا کر نبیل بھائی کا کھوج لگائیں۔ اور اگر وہ لاہور میں پائے جائیں تو ان سے تاوان وصول کیا جائے جو ایک ٹریٹ (دعوت) کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر نبیل بھائی خود یہ اشتہار پڑھیں تو اُردو محفل پر رپورٹ کرکے اپنی جائے قیام کا پتا دیں تا کہ چھاپہ مارنے میں آسانی رہے۔
 
ساجد بھائی! "ایکس ٹو" صاحب کو ڈھونڈنا آسان کام نہیں۔ سیکرٹ سروس کے ارکان ابھی اتنے با صلاحیت نہیں ہیں،:confused1: اور پردہ نشین خود سے کبھی پردہ نہیں اٹھاتے۔:)
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی! "ایکس ٹو" صاحب کو ڈھونڈنا آسان کام نہیں۔ سیکرٹ سروس کے ارکان ابھی اتنے با صلاحیت نہیں ہیں،:confused1: اور پردہ نشین خود سے کبھی پردہ نہیں اٹھاتے۔:)
جناب یہ دروازے کی اوٹ میں کھڑے رہتے ہیں۔ جب کوئی بات مطلب کی ہو تو جواب دیتے ہیں اور پھر سے اوٹ میں چلے جاتے ہیں :) ۔ نبیل بھائی پہ شاعر کا یہ شعر موافق آتا ہے۔
خوب پردہ ہے، چلمن سے لگے بیٹھے ہیں​
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں​
 
اور محفلین کے جذبات کچھ یوں ہیں نبیل بھائی کے لیے۔
ملتے ہیں شب و روز سبھی لوگ شناسا
ایک تجھ سے ملاقات کا ارمان بہت ہے
@نبیل بھائی توجہ فرمائیں۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی غالباً آپ کی نظر سے یہ اطلاع نہیں گزری۔
شمشاد بھائی ہمارے خیال میں ساجد بھائی اس رمز سے واقف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اگر نبیل بھائی پاکستان میں ہیں تو ان سے رو برو یا پھرکم از کم ٹیلیفون پر ہی گفتگو ہوپائے۔
خلیل بھائی میں بھی تو یہی چاہتا ہوں کہ ان دونوں حضرات کی بالمشافہ ملاقات ہو جائے۔

جی شمشاد بھائی آپ نے درست کہا میری نظر سے وہ اطلاع نہیں گزری تھی۔ مطلع کرنے کا شکریہ۔
یعنی نبیل بھائی کے اغواء والا شک درست نکلا۔:)
بالکل محمد خلیل الرحمٰن بھائی میری یہی خواہش ہے کہ ان کا دیدار ہو جائے۔ لاہور میں رہتے فون کیا یا جرمنی میں کیا وہ تو ایک ہی بات ہے۔ لاہور میں ہیں تو بالمشافہ "اک ملاقات ضروری ہے ..."۔
شمشاد بھائی "ان دونوں" کی نہیں "ہم تینوں" کی ملاقات ہونی چاہیے۔
 
Top