اب یہ بھی ملاحظہ کرلیں ان شا ءاللہ سمجھ جائیں گیپاکستان میں بجلی کی تاریں زمین کے اوپر کھمبوں سے لگی ہوتی ہیں۔ جو کہ گلیوں اور بازاروں میں لوگوں کے گھروں کے قریب یا اوپر سے گزرتی ہیں۔ تو کئی مفت خورے وہیں سے ڈائریکٹ کنکشن لے لیتے ہیں، ایک کنڈا سا بنا کر بجلی کمپنی کی تاروں کے اوپر وہ کنڈا اٹکا کر اپنے گھر بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس کو کنڈا کنیکشن کہتے ہیں۔