تلاش کی آپشن کی خرابیوں کو دور کیا جائے

السلام علیکم فورم ایڈمنز
پیارے دوستو! میں کچھ اس طرح سے یہ مسئلہ ڈسکس کرنا چاہتا ہوں کہ جب بھی میں فورم پر موجود تلاش کا آپشن استعمال کیا ہے تو بجائے اس کے کے ذریعے مجھے سہولت بلکہ ہمیشہ پریشانی اٹھانی پڑی ۔اب آپ کے ذہن سوال ہو گا کہ ویسے میں اس کے بارے میں بتا تا ہوں ایک لفظ میں لکھا “:شخصیت“ اب میں محفل فورم منتخب کر کے تلاش کے بٹن پر کلک کرتا ہوں تو سرور معلوم نہیں کس کس طرح کی معلومات میرے سامنے پیش کردیتا ہے ، اب یہاں سے میری حیرانگی اور پریشانی شروع ہو جاتی ہے کہ میں کس تھریڈ پر کلک کروں کہ میری مطلوبہ معلومات مجھے مل جائیں۔ یہ تلاش کا بٹن اتنے سارے موضوعات میرے سامنے لے آتا ہے کہ میں سوچتا ہوں کہ اگر میں اس طرح ہی تلاش کا عمل کرنا ہے تو اس زیادہ بہتر نہیں کہ میں میں پورا فورم علیحدہ سے چھان ماروں۔ لیکن آپ جانتے ہیں‌ اس طرح ممکن نہیں ۔
تو میں انتظامیہ سے گذارش کروں گا کہ برائے مہربانی اس کو بہتر سے بہتر بلکہ بہترین بنایا جائے۔

میں اپنا فرض پورا کرتے ہوئے اس کے لیے میں تجویز یہ دوں گا کہ آپ وی بلیٹن سافٹ وئیر پر بنے فورم کو ملاحظ کریں وہاں پر آپ کوتلاش کی آپشن ہزار درجے بہتر ملے گی۔
((فارم انفارمیشن)) وہاں پر اگر آپ کسی موضوع کے لحاظ سے کوئی تھریڈ (دھاگہ) تلاش کرنا چاہتے ہیں تو صرف اور صرف آپ کے سامنے تھریڈز (دھاگے) ہی پیش ہوں گے۔

دوستوں کا دوست
محمد عمران لطیف
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عمران لطیف، آپ کی تجویز کا شکریہ۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہاں سرچ کی وہی فیچر استعمال ہو رہی ہے جوکہ phpbb سوفٹویر میں built-in ہے۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس سرچ کے نظام میں خامیاں ہیں۔ فی الحال ہماری ترجیحات کچھ اور پراجیکٹس پر مبذول ہے۔ آپ چاہیں تو گوگل کے ذریعے محفل فورم پر بہتر سرچ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ گوگل کی Advanced search پر جائیں اور وہاں Domain میں http://www.urduweb.org/mehfil لکھیں اور اوپر سرچ ٹرم اینٹر کریں۔ اس طرح آپ کو اپنی تلاش کے بہتر نتائج مل جائیں گے۔

والسلام
 
نبیل، آپ کا شکریہ
لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ اس خامی کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ تا کہ اس مقصد کے لیے ہمیں کسی تھریڈ پارٹی(ویب سائٹ) کو نہ استعمال کرنا پڑے۔

شکریہ
ًمحمد عمران لطیف
 

AMERICAN

محفلین
عمران لطیف صاحب نے جو مسئلہ پیش کیا ہے وہ میرے ساتھ بھی پیش آتا ہے واقعی ہی اس کا کچھ نہ کچھ حل نکلنا چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
Irrelevant نتائج سے قطعِ نظر میرا مشاہدہ ایک دوسرا بھی ہے۔ جب میں پچھلے دو دن یا تین دن کی لاش کرتاہوں فورم کے صفحہ اول سے، تو نتیجے میں یہ چاہے چار پانچ صفحات دے دیتا ہے، لیکن جہاں میں صفحہ دو یا تین کو کلک کروں تو مستقل پیغام آتا ہے کہ تلاش مطابقت نہیں رکھتی!! یہ کیا چکر ہے؟؟ کبھی کبھی میں‌جب دو تین دن بعد لاگ ان کرتا ہوں اور اپنی پچھلی آمد کے بعد کے خطوظ دیکھتا ہوں تب بھی یہی ہوتا ہے کہ ایک صفحے کے بعد دیکھتا ممکن نہیں ہوتا۔ نتیجتاً میں کچھ موضوعات مِس کر جاتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
Irrelevant نتائج سے قطعِ نظر میرا مشاہدہ ایک دوسرا بھی ہے۔ جب میں پچھلے دو دن یا تین دن کی لاش کرتاہوں فورم کے صفحہ اول سے، تو نتیجے میں یہ چاہے چار پانچ صفحات دے دیتا ہے، لیکن جہاں میں صفحہ دو یا تین کو کلک کروں تو مستقل پیغام آتا ہے کہ تلاش مطابقت نہیں رکھتی!! یہ کیا چکر ہے؟؟ کبھی کبھی میں‌جب دو تین دن بعد لاگ ان کرتا ہوں اور اپنی پچھلی آمد کے بعد کے خطوظ دیکھتا ہوں تب بھی یہی ہوتا ہے کہ ایک صفحے کے بعد دیکھتا ممکن نہیں ہوتا۔ نتیجتاً میں کچھ موضوعات مِس کر جاتا ہوں۔
استاد محترم، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ پہلے صفحے پر کچھ موضوعات دیکھ چکے ہوں تو اگلے صفحے کی یا Unread پیغامات کی ترتیب فرق ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اگلے صفحے درست نہیں دکھائی دیتے۔ اس کا آسان سا حل ہے کہ جب آپ ان پیغامات کے پہلے صفحے کو دیکھ لیں تو اس کے بعد اس کو ریفریش کر لیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جو پیغامات دیکھے جا چکے ہیں، ان کو چھوڑ کر باقی پیغامات کی فہرست پھر سے نئی بن جائے گی اور وہ پھر صفحات پر درست ترتیب سے دکھائی دے گی
 

AMERICAN

محفلین
قیصرانی بھائی میں آپ کی بات کو follow نہیں‌کر سکا برائے مہربانی وضاحت فرما دیں۔ عین نوازش ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امریکن بھائی، استاد محترم نے پوچھا تھا کہ جب وہ اپنی پچھلی بار آمد کے بعد کے پیغامات دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے صفحے پر موجود پیغامات تو درست دکھائی دے جاتے ہیں لیکن دوسرے صفحے اور تیسرے صفحے پر جانا ممکن نہیں‌ ہوتا

اس کا حل یہ ہے کہ جب آپ پہلے صفحے کے پیغامات دیکھ چکے ہوں تو دوسرے صفحے پر جانے کی بجائے اسی پیج کو ریفریش کر لیا کریں۔ ورنہ چونکہ پہلے صفحے کے ان ریڈ پیغامات کی ترتیب آپ کی طرف سے کچھ پیغامات کے پڑھے لیے جانے کے بعد گڑبڑ ہو چکی ہوتی ہے یعنی کچھ پیغامات ریڈ اور کچھ ان ریڈ۔ دوسرا صفحہ دکھائی نہیں دیتا۔ پیج ریفریش کرنے سے یہ مسئلہ نہیں پیش آتا
 

الف عین

لائبریرین
ابھی لاگ ان کرنے کے بعد تو مجھے صفحہ تین پر تلاش نے یہاں پہنچا دیا ہے، لیکن اس سے پہلے دفتر کے دوسرے پی سی میں (جہاں اردو سپورٹ نہیں اور میرا پاس ورڈ اردو میں ہے) الاگ ان کیے بغیر پچھلے چار دن کے پیغامات تلاش کیے اور اپنی عادت کے مطابق پہلے ہی (بغیر صفحہ ایک کے پیغامات دیکھے) صفحہ تین پر کلک کیا، پھر صفحہ دو پر، دونوں بار یہی جواب ملا کہ تلاش مطابقت نہیں رکھتی۔ اپنے کمرے میں آ کر لاگ ان کیا ہے تو تلاش نے درست کام کیا ہے اور پچھلی لاگ ان کے بعد کے پیغامات درست دے دیے ہیں۔ لیکن لاگ ان کے بعد بھی اگر میں پچھلے دو تین دن کے پیغامات دیکھوں تو یہ ممکن نہیں‌ہوتا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں لاگ ان کرتا ہوں اور بغیر کچھ دیکھے لاگ آف کرنا پڑتا ہے کسی کام کی وجہ سے تو پھر مجھے پچھلے دو ایک دن کی پوسٹس کی تلاش ہی رہتی ہے جو ناکام رہتی ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ دوسرے صفحے والی بات میرے ساتھ بھی ہے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دوسرا صفحہ تلاش کھلتا ہی نہیں وہی ایرر آتا ہے مطابقت نہیں رکھتیں والا۔ کبھی ہو بھی جاتا ہے۔ :?
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب میرے ساتھ بھی ایسا ہو رہا تھا مگر اب کچھ دنوں سے درست کام کر رہا ہے۔ وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم ایسا کریں کہ صفحہ اول اور دوم اور سوم کی تمام پوسٹس کو فائر فاکس کی ایک ہی ونڈوز کی ٹیب میں کھول لیا کریں۔ جب اچانک جانا پڑے تو براؤزر کو کلوز کیے بغیر پی سی شٹ ڈاؤن کر دیا کریں۔ جب فائر فاکس کو ری سٹارٹ کریں گے تو فائر فاکس آپشن دے گا کہ کیا پریوئس سیشن ری سٹور کرنا ہے تو اس کو اوکے کر دیں۔ تمام سابقہ صفحات کھل کر ایک ساتھ سامنے آ جائیں گے، اسی طرح ٹیبس کی شکل میں
 

الف عین

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
استاد محترم ایسا کریں کہ صفحہ اول اور دوم اور سوم کی تمام پوسٹس کو فائر فاکس کی ایک ہی ونڈوز کی ٹیب میں کھول لیا کریں۔ جب اچانک جانا پڑے تو براؤزر کو کلوز کیے بغیر پی سی شٹ ڈاؤن کر دیا کریں۔ جب فائر فاکس کو ری سٹارٹ کریں گے تو فائر فاکس آپشن دے گا کہ کیا پریوئس سیشن ری سٹور کرنا ہے تو اس کو اوکے کر دیں۔ تمام سابقہ صفحات کھل کر ایک ساتھ سامنے آ جائیں گے، اسی طرح ٹیبس کی شکل میں
میں یہی کرتا ہوں منصور لیکن صفحہ دو اور تین کو Open in Background tab دے کر کھولنا چاہتا ہوں۔
اس کے علاوہ فلاک میں تو یہ آپشن نہیں لیکن میں نے فائر فاکس 2.0 کو کانفیگیور کر رکھا ہے کہ یہ سیشن محفوظ کرے اور اگلی بار وہیں سے شروع کرے۔
 
Top