تلاش کے قابل اردو پی ڈی ایف کتب

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تک خاکسار کے علم میں یہی ہے کہ ایسی پی ڈی ایف اردو کتب نہیں بنائی جا سکیں جو تلاش کے قابل ہوں یعنی جس میں آسانی سے الفاظ تلاش کیے جا سکیں۔

تو جنابِ والا ایک ربط دے رہا ہوں، اس پر کافی ساری فارسی کی پی ڈی ایف کتب ہیں، کسی ایک کو ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں تو اس میں بڑی آسانی سے کوئی بھی لفظ تلاش کیا جا سکتا ہے۔

آئی ٹی کے ماہرین سے استدعا ہے کہ اس کو ایک نظر ضرور دیکھیں اور اس امکان پر بھی غور کریں کہ کیا ایسی کوئی اردو فائل بھی بنائی جا سکتی ہے،

ربط یہ ہے

http://www.4shared.com/dir/4539494/53917df5/sharing.html

فارسی شاعری کے شائقین کے لیے مژدہ یہ ہے کہ بڑی نایاب کتب اس سائٹ پر ہیں :)

والسلام
 
وارث بھائی ایک دن محفل میں ہی یوں ہی باتوں باتوں میں‌تجربہ ہوا تھا اور ہم نہ صرف یہ کہ "نستعلیق" خط کے ساتھ قابل تلاش اردو پی ڈی ایف بنا سکے تھے بلکہ جہاں جہاں اس میں تلاش ممکن نہیں تھی اس کا سبب بھی جان لیا تھا۔ :)
 
"ہم" سے میری مراد میں نہیں تھا جیسا کہ عموماً لکھتا ہوں۔ بلکہ اس میں محفل کے کئی بڑے نام شامل تھے۔ اب وہ تھریڈ تلاش کر دکھاؤں گا کسی وقت۔
 

arifkarim

معطل
وارث بھائی ایک دن محفل میں ہی یوں ہی باتوں باتوں میں‌تجربہ ہوا تھا اور ہم نہ صرف یہ کہ "نستعلیق" خط کے ساتھ قابل تلاش اردو پی ڈی ایف بنا سکے تھے بلکہ جہاں جہاں اس میں تلاش ممکن نہیں تھی اس کا سبب بھی جان لیا تھا۔ :)

جی ہاں وہ فاتح بھائی نے آفس 2007 کے پی ڈی ایف پلگ ان کیساتھ اپنے کچھ تجربات شیئر کئے تھے۔ جنکی روشنی میں ہم یہ جان پائے تھے کہ جن جگہوں پر لگیچر موجود نہیں ہوتا، وہاں سرچنگ ممکن نہیں ہوتی۔
البتہ یہ ایرانی کتب تو نسخ خط میں‌ہے اور اسمیں سرچنگ کرنا کونسا مشکل ہے؟ :)
 
Top