تلاش کے نتائج دس صفحات سے آگے نہیں دکھاتے

فرخ منظور

لائبریرین
السلامُ علیکم!

اردو محفل کے منتظمین سے گذارش ہے کہ اردو محفل میں کسی بھی قسم کی تلاش کے نتائج دس صفحات سے زیادہ نہیں دکھاتے۔ اس کا کوئی حل؟
 
یہ تلاش کے نتائج کی طے شدہ حد ہے۔ صفحات کی تعداد بڑھانے سے فورم کی رفتار متاثر ہوگی۔ بلکہ ہم تو اسے مزید کم کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ تلاش کے نتائج کی طے شدہ حد ہے۔ صفحات کی تعداد بڑھانے سے فورم کی رفتار متاثر ہوگی۔ بلکہ ہم تو اسے مزید کم کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔ :)

جواب کے لیے بہت شکریہ۔ اس کا مطلب ہے مجھے اپنی پوسٹنگز کے لیے کوئی اور ٹھکانہ ڈھونڈنا پڑے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری رائے میں تو تعداد بڑھانی چاہیے۔

مزید یہ کہ کسی رکن کے پیغامات دیکھتے ہوئے پہلے صفحوں کی تعداد اس کے پیغامات کا احاطہ کرتی تھی، اب وہ بھی دس ہی نظر آتے ہیں۔
 
mfdarvesh

محفلین
میری تو خواہش یہ ہوتی ہے کہ جہاں میں آخری پیغام لکھا تھا، دھاگہ وہیں سے کھلے ۔۔۔
 
میری رائے میں تو تعداد بڑھانی چاہیے۔

مزید یہ کہ کسی رکن کے پیغامات دیکھتے ہوئے پہلے صفحوں کی تعداد اس کے پیغامات کا احاطہ کرتی تھی، اب وہ بھی دس ہی نظر آتے ہیں۔
اتفاق سے نئے سسٹم میں پیجینیشن کی یہ تعداد گلوبل ہے۔ مختلف صفحات پر اس تعداد کا علیحدہ علیدہ تعین نہیں کیا جا سکتا۔ وہیں کچھ صفحات میں اس کو لا محدود رکھا گیا ہے جو اس تعداد سے کنٹرول نہیں ہوتے مثلاً اراکین کی فہرست کا صفحہ یا کسی زمرے میں لڑیوں کی فہرست۔ وی بلیٹن میں بھی ایسی حدود موجود تھیں۔ یہ تعداد ہماری ترجیح نہیں ہے بلکہ ایک طرح کا تکنیکی فیصلہ ہے جو زین فورو ڈیویلپرز نے فرفارمنس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے لیا ہے۔ :)
 
میری تو خواہش یہ ہوتی ہے کہ جہاں میں آخری پیغام لکھا تھا، دھاگہ وہیں سے کھلے ۔۔۔
یہ سوال بے محل ہے پھر بھی اس کا جواب یہ ہے کہ کسی لڑی کے عنوان پر کلک کرنے سے دہ لڑی وہاں سے کھلتی ہے جہاں تک آپ پیغامات پڑھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لڑیوں کی فہرست میں کسی بھی لڑی کے اولین اور آخری پیغامات پر جانے کے روابط بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ تجربات کر کے دیکھیں۔ :) :) :)
 
شکریہ
بےمحل کے لیے معذرت خواہ ہوں
تجربات کا سلسلہ شروع کرتا ہوں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میری تو خواہش یہ ہوتی ہے کہ جہاں میں آخری پیغام لکھا تھا، دھاگہ وہیں سے کھلے ۔۔۔
بھیا اس کے لیے تو ہر دھاگے کے نام کے دائیں طرف ایک چھوٹا سا نیلا دائرہ ہوتا ہے اس پر کلک کرنے سے دھاگہ وہیں سے کھلتا ہے جہاں سے آخری بار آپ نے دیکھا تھا۔ اور میرا تو اکثر وہاں کلک نہ بھی کروں تو ایسے ہی کھلتا ہے۔
 
ایک اور مسئلہ درپیش ہے چند دنوں سے۔۔۔وہ یہ کہ کوئی مراسلہ پوسٹ کرنے کے بعد تدوین کی آپشن بالکل نظر نہیں آتی۔ پہلے دس پندرہ منٹ تک نظر آیا کرتی تھی، اب تو بالکل ہی نہیں۔۔۔اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ نوٹیفیکیشن پر جب کرسر رکھتے تھے تو نوٹیفیکیشنز نظر آجاتی تھیں، اب ایسا نہیں ہے۔۔:)
 
mfdarvesh

محفلین
بھیا اس کے لیے تو ہر دھاگے کے نام کے دائیں طرف ایک چھوٹا سا نیلا دائرہ ہوتا ہے اس پر کلک کرنے سے دھاگہ وہیں سے کھلتا ہے جہاں سے آخری بار آپ نے دیکھا تھا۔ اور میرا تو اکثر وہاں کلک نہ بھی کروں تو ایسے ہی کھلتا ہے۔

بیٹا
ہم ذرا کم ہی دیکھنے کی زحمت کرتے ہیں، اب دیکھتا ہوں
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اگر مکمل سرچ ممکن ہو تو محفل پر بھی نتائج کچھ ایسے ہی ہوں گے۔

نہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ اگر میں صرف اپنے شروع کردہ پیغامات دیکھنا چاہتا ہوں یا صرف اردو کلاسیکی شاعری کے ٹیگ شدہ پیغامات دیکھنا چاہتا ہوں تب ایسا نہیں ہو گا۔
 
ایک اور مسئلہ درپیش ہے چند دنوں سے۔۔۔ وہ یہ کہ کوئی مراسلہ پوسٹ کرنے کے بعد تدوین کی آپشن بالکل نظر نہیں آتی۔ پہلے دس پندرہ منٹ تک نظر آیا کرتی تھی، اب تو بالکل ہی نہیں۔۔۔ اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ نوٹیفیکیشن پر جب کرسر رکھتے تھے تو نوٹیفیکیشنز نظر آجاتی تھیں، اب ایسا نہیں ہے۔۔:)
ایسی کوئی تبدیلی ہمارے علم میں نہیں۔ خیر آپ یہ مسئلہ ایک علیحدہ دھاگے میں بیان کیجیے۔ ممکن ہو تو براؤزر ورژن، آپریٹنگ سسٹم وغیرہ بھی لکھیے۔ پہلی بار یہ مسئلہ کب سامنے آیا اور اگر وضاحت کے لیے ضروری ہو تو اسکرین شاٹ بھی عنایت فرمائیے۔ کیا سبھی براؤزرس میں یکساں نتائج ہیں؟ کسی دوسری مشین سے بھی محفل میں لاگن کرنے کی کوشش کی؟ :)
 
Top