تلاش گمشدہ

رباب واسطی

محفلین
انتہائی افسوس کے ساتھ آپ کو بتانا چاہیں گے کہ ۔معاشرے سے خلوص گم ہوگیا ہے، اس کی عمر کئی سو سال تھی لیکن مطلب پرستی کی وجہ سے کافی بیمار ہوگیا ہے۔ دل ،دماغ اور ضمیر میں موجود خودغرضی سے ان بن ہونے کے باعث بیماری کی حالت میں کہیں ناراض ہوکر چلاگیا۔۔گمان ہے کہ انسانوں کی بستی (جہاں جنگل کا قانون ہے)نے اسے نگل لیا ہے، اس کا لاڈلا بھائی اخوت اور بہن حب الوطنی سخت پریشان ہیں۔اس کے دوست محبت اور مہربانی بھی اس کی تلاش میں گھروں سے نکلے ہوئے ہیں، اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن تعصب اور ہوس نے مل کر تباہی مچارکھی ہے، اس کی جڑواں بہن شرافت کا اسی غم میں انتقال ہوچکا ہے، شرافت کے غم میں حیا بھی چل بسی ہے۔۔بڑابھائی انصاف جدائی میں رو،روکر اندھاہوچکا ہے، والدمحترم معاشرہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے،والدہ انسانیت شدید بیمار ہے،آخری بار اپنے جگرگوشہ خلوص کو دیکھنا چاہتی ہے، جس کو ملے انسانوں کی بستی میں پہنچادے ورنہ انسانیت بھی دم توڑ دے گی۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی تحریر ہے۔ لیکن صرف خلوص ہی گُم نہیں ہوا، اس کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ، سچائی اور نجانے کون کون گُم ہو گیاہے۔
 
Top